Maktaba Wahhabi

339 - 505
اللہ تعالیٰ اپنے لیے بہت زیادہ پلٹنے اور توبہ کرنے کا وصف بیان کر اپنے بار بار توبہ قبول کرنے کی خبر دے رہے ہیں۔ (تاکہ) جب بندہ گناہ کرے اور توبہ کر لے اور اس کے بعد پھر گناہ کرے، تو اپنے رب کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ عقل و شعور والے کے لیے اس سے زیادہ بلیغ اور پُر تاثیر ترغیب کیا ہو سکتی ہے؟‘‘] ii: ارشادِ باری تعالیٰ: {لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ وَ مَا مِنْ اِلٰہٍ إِلَّآ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَ إِنْ لَّمْ یَنْتَہُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْہُمْ عَذَابٌ أَلِیْمٌ۔ أَفَلَا یَتُوْبُوْنَ إِلَی اللّٰہِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَہٗ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ}[1] [بلاشبہ یقینا وہ لوگ کافر ہو گئے، جنہوں نے کہا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ تین میں سے تیسرا ہے‘‘، حالانکہ ایک معبود کے سوا کوئی معبودِ (برحق) نہیں۔ اگر وہ اُس سے باز نہ آئے، جو وہ کہتے ہیں، تو یقینا اُن میں سے جن لوگوں نے کفر کیا، انہیں ضرور بہت دردناک عذاب پہنچے گا۔ کیا پس وہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ نہیں کرتے اور اُن سے بخشش طلب نہیں کرتے؟ اور اللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والے، نہایت مہربان ہیں۔] اللہ أکبر! ان لوگوں کا جرم کتنا سنگین اور قبیح تھا! لیکن اس کے مقابلے میں رحمتِ الٰہی کس قدر وسعتوں والی ہے! اُن کی بخشش کا دائرہ کس قدر وسیع ہے! ان لوگوں کے اتنے بڑے سنگین گناہ کے ارتکاب کے باوجود اللہ تعالیٰ نہ صرف انہیں توبہ و استغفار کی دعوت دے رہے ہیں، بلکہ ایسا کرنے پر انہیں رحمت و مغفرت کی
Flag Counter