Maktaba Wahhabi

319 - 505
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَأَوْحَی اللّٰہُ إِلَیْہِ: ’’اِخْتَرْ لِقَوْمِکَ بَیْنَ إِحْدٰی ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ أُسَلِّطَ عَلَیْہِمْ عَدُوًّا مِنْ غَیْرِھِمْ أَوِ الْجُوْعَ أَوِ الْمَوْتَ۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف وحی کی: [’’اپنی قوم کے لیے تین (باتوں) میں سے ایک پسند کر لیجیے: میں اُن پر، اُن کے علاوہ، کوئی دشمن مسلّط کر دوں، یا (انہیں) بھوک (کے عذاب میں مبتلا کروں) یا موت۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَاسْتَشَارَ قَوْمَہٗ فِيْ ذٰلِکَ۔ فَقَالُوْا: ’’أَنْتَ نَبِيُّ اللّٰہِ، نَکِلُ ذٰلِکَ إِلَیْکَ، فَخِرْ لَنَا۔‘‘ [’’انہوں نے اپنی قوم سے مشورہ طلب کیا، تو انہوں نے کہا: ’’آپ اللہ تعالیٰ کے نبی ہیں، ہم اِسے (یعنی ان تینوں باتوں میں سے ایک کا انتخاب) آپ کو سونپتے ہیں، تو آپ ہمارے لیے (ایک) چن لیجیے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: ’’فَقَامَ إِلٰی صَلَاتِہٖ۔‘‘ [’’سو وہ اپنی نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزید) فرمایا: ’’وَ کَانُوْا یَفْزَعُوْنَ، إِذَا فَزِعُوْا، إِلَی الصَّلَاۃِ۔‘‘
Flag Counter