Maktaba Wahhabi

176 - 505
جس شخص نے شام کے وقت تین مرتبہ [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ] [1] کہا، تو اُسے ، اُس رات بچھو کا ڈسنا نقصان نہیں پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا: [2] ’’[ہمارے گھر والوں نے یہ (دعا) سیکھی ہوئی تھی اور وہ اُسے پڑھا کرتے تھے۔ ان کی ایک لونڈی کو ڈنگ مارا گیا، تو اُس نے اس کی وجہ سے کوئی درد محسوس نہ کی۔‘‘] امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بلاشبہ انہوں نے بیان کیا: ’’ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ’’یا رسول اللہ- صلی اللہ علیہ وسلم-! گزشتہ شب بچھونی کے ڈنگ مارنے سے مجھے یہ یہ تکلیف پہنچی ہے۔‘‘[3] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم شام کے وقت پڑھتے: [أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ] لَمْ تَضُرَّکَ‘‘۔[4]،[5]
Flag Counter