Maktaba Wahhabi

156 - 505
فَإِذَا تَعَرَّفْتَ إِلَیْہِ فِيْ الرَّخَائِ وَالْاِخْتِیَارِ جَازَاکَ عَلَیْہِ عِنْدَ الشَّدَائِدِ وَالْاِضْطِرَارِ بِمَدَدِ تَوْفِیْقِہٖ وَخِفٰي لُطْفِہٖ۔ (تَعَرَّفْ إِلَی اللّٰہِ) یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب کے نازل ہونے سے پہلے اُن کی طاعت گزاری سے اُن کی محبت اور قرب حاصل کرو۔ اُن کی عطا کردہ عظیم الشان نعمتوں پر شکر کرو اور یکسوئی اور دل جمعی سے اُن کی طرف متوجّہ ہو جاؤ۔ (فِيْ الرَّخَآئِ) یعنی فارغ البالی، امن، نعمتوں، خوش گوار زندگی اور جسمانی صحت کے زمانے میں طاعت گزاری اور نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کو اپنے لیے لازم کرو، یہاں تک، تم ان اوصاف اور خوبیوں کے حامل ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ کے ہاں جانے پہچانے جاؤ۔ (یَعْرِفْکَ فِيْ الشِّدَّۃِ) یعنی وہ تمہیں سابقہ شناسائی کی وجہ سے سختی کے وقت پہچان لیں گے، کہ اُسے تم سے دُور کر دیں گے، تمہارے لیے ہرتنگی سے نکلنے کی راہ پیدا کر دیں گے اور غم سے چھٹکارا دے دیں گے۔ پس جب تم اُن سے آسودگی اور آسانی کے دوران شناسائی پیدا کرو گے، تو وہ اپنی توفیق سے اعانت فرما کر اور غیبی شفقت فرما کر سختیوں اور بے بسی کے عالَم میں تمہیں بدلہ عطا فرمائیں گے۔[1] ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بَیْنَمَا ثَلَاثَۃُ نَفَرٍ یَتَمَاشَوْنَ أَخَذَہُمُ الْمَطَرُ، فَمَالُوا إِلٰی غَارٍ فِيْ الْجَبَلِ، فَانْحَطَّتْ عَلٰی فَمِ غَارِہِمْ صَخْرَۃٌ مِنَ الْجَبَلِ، فَأَطْبَقَتْ عَلَیْہِمْ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ:
Flag Counter