Maktaba Wahhabi

122 - 505
امام ابن حبان نے یہی حدیث، الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کی ہے[1] اور اس پر حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ اسْتِحْقَاقِ الْقَوْمِ عِقَابَ اللّٰہِ جَلَّ وَ عَلَا عِنْدَ ظَہُوْرِ الزِّنٰی وَ الرِّبَا فِیْہِمْ]۔ [2] [کسی قوم میں زنا اور سود کے عام ہونے پر اُن کا اللہ بزرگ و برتر کی سزا کا مستحق ہونا]۔ ii: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، (کہ انہوں نے بیان کیا)، کہ میں نے عرض کیا: ’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنَہْلِکُ وَ فِیْنَا الصَّالِحُوْنَ؟‘‘ [’’اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا نیک لوگوں کے اپنے درمیان ہوتے ہوئے بھی ہم ہلاک ہو جائیں گے؟] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نَعَمْ إِذَا کَثُرَ الْخَبَثُ‘‘۔[3] [ہاں جب بدکاری زیادہ ہو جائے گی]۔ کتاب [المفہم] کے محققین نے اس حدیث پر حسبِ ذیل ضمنی عنوان تحریر کیا ہے: [ہِلَاکُ الصَّالِحِیْنَ وَ الطَّالِحِیْنَ فِیْ حَالِ اِنْتِشَارِ الزِّنَا]۔ [4]
Flag Counter