Maktaba Wahhabi

60 - 305
عقیقے(اور قربانی )کی دعا یہ ہے:اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ لَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ عَنْ عَقِیْقَۃِ …یہاںپر نام لیں … بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہہ کر ذبح کردیں۔ (۳) اگر دل میں عقیقے کی نیت رکھ کر زبان سے الفاظ کو نہ ادا کرتے ہوئے"بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ"کہہ کر ذبح کردیں تب بھی کافی ہے۔ 14۔ وہ احکام جو ساتویں دن سے متعلق ہیں، وہ چار ہیں :1) عقیقہ کرنا۔ 2) بال اتارنا۔ 3) نام رکھنا۔ 4) اور لڑکے کے لئے ختنہ کرنا۔ 14۔ وہ احکام جو ساتویں دن سے متعلق ہیں، وہ چار ہیں :1) عقیقہ کرنا۔ 2) بال اتارنا۔ 3) نام رکھنا۔ 4) اور لڑکے کے لئے ختنہ کرنا۔ ناموں کے متعلق اسلامی احکام ساتویں دن بچے یا بچی کا نام رکھا جائے، ناموں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امّت کو واضح احکامات دئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : عن أبی الدرداء رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم " إِنَّکُمْ تُدْعَوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِأَسْمَآئِکُمْ وَبِأَسْمَآئِ آبَآئِکُمْ فَأَحْسِنُوْا أَسْمَائَکُمْ"[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" تم لوگ قیامت کے دن اپنے اور اپنے باپوں کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، اس لئے تم اپنے نام اچھے رکھو"۔
Flag Counter