Maktaba Wahhabi

59 - 305
اس سلسلے میں راجح بات یہی ہے کہ اگر باپ کے پاس استطاعت ہو تو وہ دونوں الگ الگ کرے، قربانی بھی اور عقیقہ بھی، اگر استطاعت نہیں ہے تو پھر بچے کی جانب سے عقیقہ ہی کردے جو إنشاء اللہ اسکی قربانی کے لئے بھی کافی ہوجائے گا۔ 13۔عقیقے کا جانور ذبح کرتے ہوئے یہ دعا پڑھیں، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس روایت میں مروی ہے : (۱) عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہ قالت : قال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم : " إِذْبَحُوْا عَلٰی إِسْمِہِ فَقُوْلُوْا : بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ لَکَ وَإِلَیْکَ ہٰذِہِ عَقِیْقَۃُ فُلَانٍ…… " [1] أم المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس بچے کے نام پر یہ کہہ کر ذبح کرو : بسم اللہ ( اللہ کے نام سے ) یا اللہ یہ تیرا ہے اور تیری ہی جانب ہے، یہ فلان …… یہاں بچے کانام لیں ……کا عقیقہ ہے"۔ (۲) یا وہ دعا پڑھیں جو عموماً قربانی کے لئے پڑھی جاتی ہے، اس لئے کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا :"إِذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَن یَّعُقَّ کَیْفَ یَقُوْلُ ؟ قَالَ : یَقُوْلُ بِسْمِ اللّٰہِ وَیَذْبَحُ عَلَی النِّیَّۃِ کَمَا یُضَحِّیْ بِنِیَّتِہِ، وَیَقُوْلُ : ہٰذِہِ عَقِیْقَۃُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ"۔( تحفۃ المودود: 211۔) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا : "اگر کوئی شخص عقیقہ کا جانور ذبح کرنا چاہے تو کیا کہے ؟ تو آپ نے فرمایا : بسم اللہ کہہ کر نیّت پر ذبح کرے جس طرح کہ وہ قربانی کے لئے کرتا ہے اور کہے : یہ فلان بن فلان کا عقیقہ ہے "۔
Flag Counter