تمثیل اور تشبیہ سے گریز کیا جائے۔ ارشادِ باری ہے :﴿ لَیْسَ کَمَثَلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ ﴾ ( شوری : 11 ) ترجمہ :" اس ( اﷲ تعالیٰ کی) جیسی کوئی چیز نہیں، وہ خوب سننے اور دیکھنے والا ہے "۔نیز فرمایا :﴿فَلاَ تَضْرِبُوْا ِاللّٰه الْاَمْثَالَ اِنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ ﴾ ( النمل : 74 ) ترجمہ :" پس اﷲ تعالیٰ کے لئے مثالیں مت بناؤ، اﷲ تعالی خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے "۔اولاد کو یہ ذہن نشین کرانا چاہیئے کہ اﷲ تعالیٰ کو اسکی مخلوق پر اور اسکی صفاتِ باکمال کو مخلوق کی صفات پر قیاس کرنا جائز نہیں، تاکہ آگے چل کر وہ راسخ العقیدہ اور مؤحد مسلمان بن کر اپنے آپکو اور اپنے گھر والوں کو شرک سے بچا سکیں۔
بچوں کے لئے چند ضروری آداب
اسلام میں دعا اور ذکر واذکار کی خاص اہمیت ہے، بندہ مومن کی زبان ہر وقت اﷲ کی یاد سے تر رہتی ہے، اسی لئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امّت کو ہر موقعے کی مناسبت سے متفرق اذکار اور دعائیں بتائی ہیں تاکہ اس سے اﷲ کی یاد بھی باقی رہے اورا نسان ہر قسم کے شر وفساد سے محفوظ رہے۔ ذیل میں چند دعائیں نقل کی جارہی ہیں جن کا یاد ہونا چھوٹے بچوں کے لئے نہایت ہی ضروری ہے، والدین سے گذارش ہے کہ وہ اپنی اولاد کو یہ دعائیں سکھائیں اور عملی طور پر انہیں اس کا پابند بنائیں، نیزتیسویں پارے کی آخری چھوٹی چھوٹی سورتیں اور آیۃ الکرسی اور دعائے قنوت وغیرہ حفظ کروائیں اور گاہے بگاہے ان سے یہ دعائیں سنتے رہیں اور ہر وقت اس کی عملی تربیت انہیں دیتے رہیں تاکہ یہ دعائیں انہیں اچھی طرح یاد ہوجائیں اوربچپن ہی سے بچوں کے دلوں میں ایمان راسخ ہوجائے۔
|