ہونے والی تمام اشیاء موت کے پھندے ہیں، ٹاٹا انسٹیوٹ آف فنڈا منٹل ریسرچ نے ملکی سطح پر منہ اور حلق کے کینسر کے کئی لاکھ مریضوں کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا کہ یہ تمام کینسر پان مسالے اور گٹکے کے استعمال سے ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو زیادہ ہی ان نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، تمباکو نوشی سے عورتوں کی ماہواری گڑ بڑ ہوجاتی ہے اور ماں کی تمباکو نوشی سے جنین کی حرکت قلب بالکل اسی طرح متاثر ہوتی ہے جس طرح کہ ایک بالغ دل کی حرکت غیر معمولی طور پر بڑھتی ہے۔ تمباکو نوش عورت کے بچے ذہنی طور پر معذور پیدا ہوتے ہیں اور تمباکو اسقاط حمل کا سبب بھی بنتا ہے، امریکہ میں 1993 میں پچاس ہزار عورتوں کو تمباکو نوشی کی وجہ سے اسقاط حمل ہوگیا تھا۔ ( ماہنامہ البلاغ بمبئی۔ شمارہ اپریل 2003)
والدین اگر اس عادت قبیحہ سے اپنی اولاد کو بچانا چاہتے ہیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود اس برائی سے بچیں، اور کسی بھی فرد کو چاہے وہ مہمان بھی کیوں نہ ہو اپنے گھر میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہ دیں، بچوں کو دوکان سے اسے خرید کر لانے کے لئے پیسے نہ دیں،انہیں نماز، مسواک اور تلاوت قرآن کا عادی بنائیں۔
شراب خوری
شراب ایک نشہ آور چیز کا نام ہے،عربی میں اس کو"خَمَرْ " کہتے ہیں، یعنی جس کے استعمال سے عقل وہوش کام کرنا چھوڑدیں، اﷲ نے اس کو نا پاکی اور گندگی قرار دیا ہے۔ اس کا پینا نہایت ہی بری عادت ہے، اس سے بہت سی برائیاں پیدا ہوجاتی ہیں، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے" اُمّ الخبائث " (تمام برائیوں کی جڑ )کا نام دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
|