10۔میری پیاری بیٹی!میری اس نصیحت کو پلو سے باندھ لو اور اس پر گرہ لگالو کہ جب تک تم اس کی خوشی اور مرضی کی خاطر کئی بار اپنا دل نہیں ماروگی اور اس کی بات اوپر رکھنے کے لئے خواہ تمہیں پسند ہو یا نا پسند، زندگی کے کئی مرحلوں میں اپنے دل میں اٹھنے والی خواہشوں کو دفن نہیں کروگی، اس وقت تک تمہاری زندگی میں بھی خوشیوں کے پھول نہیں کھلیں گے۔
اے میری پیاری اور لاڈلی بیٹی ! ان نصیحتوں کے ساتھ میں تمہیں اﷲ کے حوالے کرتی ہوں، اﷲ تعالیٰ زندگی کے تمام مرحلوں میں تمہارے لئے خیر مقدر فرمائے اور ہر برائی سے تمہیں بچائے۔
بیٹی کے لئے ماں کی نصیحت
حضرت أسماء بنت خارجہ فزارین رحمہ اللہ نے رخصتی کے وقت اپنی بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : بیٹی ! تو ایک گھونلے میں تھی، اب یہاں سے نکل کر ایک ایسی جگہ جارہی ہے جسے تو خوب نہیں پہچانتی، ایک ایسے ساتھی کے پاس جارہی ہے جس سے مانوس نہیں۔ تو اس کے لئے زمین بن جا وہ تیرے لئے آسمان ہوگا۔ اس کے لئے بچھونا بن جا وہ تیرے لئے باعث تقویت ستون ہوگا۔ اس کے لئے کنیز بن جا وہ تیرا غلام ہوگا۔ اس کے کسی معاملے میں چمٹ نہ جانا کہ وہ تجھے پرے ہٹادے۔اس سے دور نہ ہو ورنہ وہ تجھے بھلا دے گا۔ اگر وہ تجھ سے قریب ہو تو، تو اس سے مزید قریب ہوجا اور اگر وہ تجھ سے ہٹے تو، تو اس سے دور ہوجا۔ اس کے ناک، کان اور آنکھ کی حفاظت کر کہ وہ تجھ سے صرف تیری خوشبو سونگھے، وہ تجھ سے صرف اچھی بات ہی سنے اور صرف اچھا کام ہی دیکھے۔(مکاشفۃ القلوب)
|