مرتبہ چھینکنے کے بعد چھینک آئے تو پھر "اَلْحَمْدُ لِلّٰہ "کہنا اور اس کا جواب دینا ضروری نہیں ہے ( مسلم، ابوداؤد ) 6۔ اگر کسی نے چھینک لینے کے وقت "اَلْحَمْدُ لِلّٰہ"نہیں کہا تو اس کا جواب نہیں دینا چاہئے (مسلم ) 7۔غیر مسلم چھینکے تو " یَرْحَمَکَ اللّٰہ "نہیں،بلکہ " یَھْدِیْکَ اللّٰہِ وَ یُصْلِحَ بَالُکَ"کہنا چاہئے( ترمذی ابوداؤد) 8۔جمائی آنے لگے تو حتی الإمکان اسے روکنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے( بخاری )۔9جب جمائی آئے تو اپنا ہاتھ منہ پر رکھ دیں، اسلئے کہ منہ کو کُھلا چھوڑ دینے سے اس میں شیطان داخل ہوتا ہے۔(مسلم) 10۔جمائی آئے تو منہ کُھلا رکھ کر ہا ہا کی آواز نہ نکالیں اس سے شیطان ہنستا ہے۔احمد۔
سلام کے آداب
سلام مسلمانوں کے لئے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے اس میں دوسرے مسلمان بھائی کے لئے سلامتی،رحمت اور برکت کی دعا ہے، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بے حد تاکید فرمائی ہے۔ ارشاد نبوی ہے :
" لَا تَدْخُلُوْاالْجَنَّۃَ حَتّٰی تُوْمِنُوْاوَلَاْ تُوْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا أَوَلاَ أَدُلُّکُمْ عَلٰی شَیْئٍ إِنْ فَعَلْتُمْ تَحَابَبْتُمْ ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ ''( مسلم203: ) ترجمہ : تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک کہ ایمان نہ لاؤ۔ اور اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں اگر تم نے اسے کیا تو آپس میں محبت کرنے لگو گے ؟ تم آپس میں سلام کو پھیلاؤ اور رواج دو۔
مکمل سلام : " اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحَمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہُ " کرنے سے تیس
|