کی تقلیدسے روکنا تھا۔ آپ نے ایران میں مقیم مسلمانوں کو یہ فرمان جاری کیا :
" إِیَّاکُمْ وَالتَّنَعُّمَ وَزَیَّ أَھْلَ الشِّرْکِ "( متفق علیہ ) تر جمہ : تم عیش کوشی اور مشرکین کے عادات واطوار سے بچو. اس لئے کہ لذّتوں، نعمتوں اور ہمیشہ کی خوشحالی کا انجام، جدّ وجہد اور حرکت وعمل سے تغافل اور جہاد فی سبیل اﷲ سے پہلو تہی اور کئی روحانی وجسمانی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
آلاتِ موسیقی کا استعمال
آج ساری دنیا میں موسیقی اور میوزک کی دھوم ہے، ہر بچہ، بوڑھا، جوان، ادھیڑ اور ہر عمر کی عورتیں اس کی دلدادہ ہیں، ہر ایک کی یہ خواہش ہے کہ وہ تیز دھنوں میں طرح طرح کی موسیقی اور گانے سنے، فحش گانوں کی اس قدر بھر مار ہوگئی ہے کہ اکثر لڑکے او ر لڑکیاں عشقیہ گانے گانا اپنا پیدائشی حق سمجھ رہے ہیں، ٹی وی اور ڈش کی بدولت ساری دنیا کی فحاشی سمٹ کر گھر کے آنگن میں چلی آئی ہے، باقی رہی سہی کسر انٹر نیٹ نے پوری کردی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی وی اور کیمرے کا استعمال کئی طرح کی انسانی ضروریات کے لئے جا ئز ہے بلکہ ضروری ہے، لیکن محدود فوائد کی طلب نے لا محدود برائیوں کو جنم دیا ہے، ہمارے ممالک میں لگے ہوئے چینلوں سے فحاشت اور عریانیت چھن چھن کر برس رہی ہے،بے پردگی اور عریانیت بلکہ بد کاری اور فحاشی کی گویا تعلیم دی جارہی ہے، جو مسلم نوجوانوں اور بچوں کے لئے زہر ہلاہل ہے۔ اس لئے کہ اسلامی شریعت کے پانچ مقاصد ہیں :
1) دین کی حفاظت۔2) عقل کی حفاظت۔ 3) نسب کی حفاظت۔ 4) جان کی حفاظت۔ 5) مال کی حفاظت۔
|