Maktaba Wahhabi

309 - 357
مسجد میں اعلانِ گمشدگی پر: 100۔ مسجد میں اعلانِ گمشدگی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ [1] اور اگر کوئی شخص (بچے کی گمشدگی کے سوا) کسی چیز کے گم ہو جانے کا اعلان مسجد میں کرے تو اسے کہیں: (( لَا رَدَّ اللّٰہُ عَلَیْکَ )) [2] ’’اللہ تیری چیز واپس نہ لوٹائے۔‘‘ البتہ انسانی جان کی اہمیت کے پیشِ نظر اہلِ علم نے بچے کی گمشدگی کے مسجد میں اعلان کی گنجایش دی ہے۔ [3] مسجد میں خرید و فروخت کرنے والے کے لیے: 101۔ مسجد میں خرید و فروخت سے بھی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter