Maktaba Wahhabi

105 - 305
رمضان المبارک میں شراب نوشی کی تھی، آپ نے اس پر حد جاری کی اور فرمایا : " تجھ پر افسوس ! تو نے اس مقدس ومبارک مہینے کے دن میں شراب پی رکھی ہے جب کہ میرے گھر کا ایک ایک بچہ روزہ رکھے ہوئے ہے "۔ ماں کے لئے ضروری ہے کہ بچے جس وقت بولنا سیکھیں سب سے پہلے انہیں اپنے خالق ومالک"اللّٰہ "کا مبارک ومقدس نام سکھائیں، پھر انہیں کلمۂ توحید "لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہِ " ترجمہ کے ساتھ یاد کروائیں۔ ۲۔ بچہ جب تھوڑا سا سمجھنے لگے تو اس کی سمجھ کے مطابق اسے حلال اور حرام کی تعلیم دیں، حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں : " إِعْمَلُوْا بِطَاعَۃِ اللّٰہِ وَاتَّقُوْا مَعَاصِیَ اللّٰہِ وَمُرُوْا أَوْلَادَکُمْ بِإِمْتِثَالِ الْأَوَامِرِوَإِجْتِنَابِ النَّوَاہِی فَذٰلِکَ وِقَایَۃً لَّہُمْ وَلَکُمْ مِنَ النَّارِ " ( إبن جریر وإبن منذر )ترجمہ: اﷲ کی اطاعت کرو اور اس کی نافرمانی سے باز رہو، اپنی اولاد کو احکاماتِ الٰہیہ کو بجالانے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کرو، اسی میں ان کیلئے اور تمہارے لئے بھی دوذخ کی آگ سے بچاؤ ہے۔ توحید کی تعلیم والدین کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اولاد کو سب سے پہلے توحید کی تعلیم دیں، بچوں کی شروع سے ہی ایسی اسلامی تربیت کریں کہ زندگی کی آخری سانس تک مؤحد رہیں، ان کا عقیدہء توحید زندگی کے کسی بھی موڑ پر نہ لڑکھڑائے۔ بچوں کے ذہن پر ایام طفولیت سے ہی یہ نقش کردیں کہ جس ذاتِ والا صفات کی ہم عبادت اور بندگی کرتے ہیں اس کا نام نامی اسمِ گرامی "اﷲ " ذوالجلال ہے، وہ اپنی ذات وصفات
Flag Counter