Maktaba Wahhabi

193 - 305
بے حیائی کا طوفان جُوّا اور شراب جس کا نقصان صرف اس کے کھیلنے اور پینے والے تک محدود ہے لیکن قرآن مجید نے ان کے تعلق سے بیان فرمایا :﴿ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرْ ط قُلْ فِیْہِمَآ اِثْمٌ کَبِیْرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاِثْمُہُمَآ اَکْبَرُ مِنْ نَفْعِہِمَا ﴾( البقرۃ : 219 ) تر جمہ : لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے حکم کے تعلق سے پوچھتے ہیں، فرمادیں : ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے، اگرچہ ان میں لوگوں کیلئے کچھ فائدے بھی ہیں لیکن انکا گناہ انکے منافع سے کہیں زیادہ ہے۔ اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے متعلق دس لوگوں پر لعنت بھیجی ہے : 1۔ شراب کشید کرنے والے،2۔کرانے والے، 3۔پینے والے،4۔ شراب اٹھانے والے،5۔ جس کے پاس شراب لے جائی جائے،6۔ اس کو پلانے والے،7۔ اس کوبیچنے والے،8۔ اس کی قیمت کھانے والے،9۔اسے خریدنے والے،10۔ اورجس کیلئے خریدی گئی ہو۔ (ترمذی1295: ابن ماجہ : 3381) جب کہ انٹر نیٹ کی برائی کے آگے شراب کی برائی ہیچ ہے، بالخصوص فحاشی اور بے حیائی کا جو طوفان اس سے برپا کیا گیا ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ ساری انسانیت کو بہا لے جائے گا، مسلم ممالک نے اس پر قدغن لگانے کی کئی کوششیں کی ہیں صرف سعودیہ نے اپنے ملک میں دو لاکھ سے زیادہ ویب سائٹوں پر پابندی لگائی ہے، لیکن عالم یہ ہے کہ فحاشی کا ایک دروازہ بند کیا گیا تو ہزاروں نئے باب کھل گئے، بقول رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم :" تُعْرَضُ الْفِتَنُ عَلَی الْقُلُوْبِ کَالْحَصِیْرِ عُوْدًا
Flag Counter