Maktaba Wahhabi

114 - 305
چاہتا ہوں"۔(ابوداود) 2۔بایاں پاؤں پہلے داخل کریں۔ 3۔ زمین سے قریب ہوکر کپڑا اٹھائیں ( ترمذی ) 4۔پیشاب کے چھینٹوں سے بچیں، اس لئے کہ عمومًا قبر میں عذاب پیشاب سے نہ بچنے کی وجہ سے ہوتا ہے ( دار قطنی ) 5۔کسی سے اس دوران ہر گز بات چیت نہ کریں، اس لئے کہ اس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ 6۔ بیت الخلاء میں داخل ہوجانے کے بعد اﷲ کا نام لینا، رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینا، کوئی ذکر واذکار یا دعا وغیرہ پڑھنا نا جائز ہے۔ 7۔اپنی شرمگاہ کو داہنا ہاتھ ہرگز نہ لگائیں۔8۔ بائیں ہاتھ سے گندگی صاف کریں۔9۔ پھر ہاتھ کو صابن وغیرہ سے اچھی طرح صاف کریں۔ 10۔ پھرمندرجہ ذیل دعا پڑھیں : بیت الخلاء سے نکلتے وقت کی دعا 1۔سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے نکلتے تو یہ فرماتے : "غُفْرَانَکَ "(ترمذی7: ) پروردگار! تیری بخشش چاہتا ہوں۔ "اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الأَذٰی وَعَافَانِی" ( ابن ماجہ301:) "سب تعریف اللہ کیلئے ہے جس نے مجھ سے گندگی کو دور کیا اور مجھے عافیت بخشی" چھینک اور جمائی لینے کے آداب 1۔چھینک لینے کے بعد"اَلْحَمْدُ لِلّٰہ"( تمام تعریفیں اﷲ کے لئے ہیں ) کہیں۔ 2۔چھینک سننے والا " یَرْحَمَکَ اللّٰہ " ( اﷲ تم پر رحم کرے )کہے 3۔چھینکنے والا جواب میں کہے :" یَھْدِیْکَ اللّٰہِ وَ یُصْلِحَ بَالُکَ "( اﷲ تمہیں ہدایت پہ رکھے اور تمہاری حالت درست کرے ) ( بخاری ) 4۔چھینک لینے کے وقت منہ کو رومال یا کسی اور چیز سے ڈھانک لیں، تاکہ منہ کے ذرّات پھیلنے سے کسی کو اذیّت نہ ہو۔ 5۔تین
Flag Counter