Maktaba Wahhabi

92 - 305
2۔ سورۃ الإخلاص ‘سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھیں۔(بخاری ومسلم ) 3۔ مریض کے جسم پردائیں ہاتھ سے مسح کرتے ہوئے یہ دعا پڑھیں :اَللّٰھُمَّ أََذْ ھِبِ الْبَأس رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَائَ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَا ئً لَّا یُغَادِرُ سَقَمًا۔(بخاری: 5675مسلم5836: ) ترجمہ : اے اﷲ! جو لوگوں کا رب ہے۔ بیماری کو دور کردے،شفا عطا کر، کیونکہ تو ہی شفا دینے والا ہے،تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں ہے، ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ چھوڑے۔ نظرِ بدکا علاج نظرِ بد کی تاثیر برحق ہے جیسا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" اَلْعَیْنُ حَقٌّ " (بخاری :5740 مسلم :2187) عربی میں محاورہ ہے :"اَلْعَیْنُ یَجْعَلُ الرَّجُلَ فِی الْقَبْرِ وَالْإِبِلَ فِی الْقِدْرِ " یعنی نظرِ بد ایک با صحت شخص کو قبر میں اور تنو مند اونٹی کو ہانڈی میں پہنچا دیتی ہے، اس لئے کسی خوب صورت چیز یا خوب صورت بچے یا بچی کو دیکھیں تو" ما شاء اللّٰہ " یا " مَا شَآئَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ "کہیں۔ اگربد نصیبی سے کوئی بچہ نظر بد کا شکار ہو گیا تو والدین مندرجہ ذیل دونوں دعاؤں کو تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں، اﷲ چاہے تو ضرور شفا حاصل ہوگی۔ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کیلئے کیا تھا۔ (بخاری ومسلم ) اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔(بخاری 3371: )ترجمہ :میں اﷲکے تمام کلمات کے ذریعے حفاظت حاصل کرتا ہوں ہر شیطان اور ایذا دینے والے جانور اورہرنظر لگانے والی آنکھ سے
Flag Counter