Maktaba Wahhabi

120 - 305
برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع کر اور ہم کو اس چیز کی توفیق دے جس سے تو راضی اور خوش ہوتا ہے، اے چاند! میرا اور تیرا پروردگار اﷲ ہے۔ سجدہ تلاوت کی دُعا "سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَــرَہٗ بِحَوْلــِہٖ وََقُــوَّتِہِ"(أبوداؤد:1416) "میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اور اس کو صورت بخشی اور اپنی قوت اور قدرت سے اس کے کانوں اور آنکھوں کے شگاف بنائے۔" روزہ افطار کرنے کی دُعا روزہ افطار کرتے وقت یہ دعائیں پڑھیں: (1)’’ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ اَنْ تَغْفِرَلِیْْ‘‘ (ابن ماجہ 1؍557 اور حافظ نے الأذکار میں اسے حسن کہا ہے۔ دیکھئے : شرح الأذکار 4؍342)"اے اللہ!میں تیری اس رحمت کے ساتھ سوال کرتا ہوں،جو ہر چیز پر محیط ہے، کہ تو مجھے بخش دے”۔ (2) اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ۔ ( ابو دا ؤ:2360) ترجمہ: " اے اللہ !میں نے تیری رضا کے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی عطا کردہ رزق کے ساتھ افطار کر رہا ہوں "۔ روزہ افطار کرنے کے بعد کی دُعا ذَھَبَ الظَّمَائُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الأجْرُ إنْ شَائَ اللّٰہُ(أبوداؤد: 2359) "پیاس دور ہو گئی اور رگیں تر ہوگئیں اوراگر اﷲنے چاہاتو ثواب ثابت ہوگا"
Flag Counter