چیزوں: عذابِ جہنّم، عذابِ قبر، فتنۂ حیات و ممات اور دجّال کے شر سے پناہ مانگے۔‘‘ [1]
85۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِن فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَأَثَمِ وَالْمَغْرَمِ )) [2]
’’اے اللہ! میں عذابِ قبر، فتنۂ مسیح دجّال اور فتنۂ حیات و ممات سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
کِسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہ کثرت قرض
|