فرمایا :﴿ یٰبُنَیَّ لَا تَقْصُصْ رُوْیَاکَ عَلٰی اِخْوَتِکَ فَیَکِیْدُوْا لَکَ کَیْدًا ط اِنَّ الشَّیْطَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ ﴾ (یوسف : 5) ترجمہ : بیٹا ! تم اپنا خواب اپنے (سوتیلے ) بھائیوں کو نہ بیان کرنا وہ تمہارے لئے ضرور کوئی سازش کریں گے، بلا شبہ شیطان انسان کا کُھلا دشمن ہے۔
حضرت لقمان حکیم رحمہ اﷲ نے اپنے لڑکے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ وَاِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِاِبْنِہٖ وَہُوَ یَعِظُہٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِکْ بِاللّٰہِ اِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ ﴾( لقمان :13) ترجمہ :( اس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا : بیٹے ! اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، کیونکہ بلا شبہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔﴿اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَاْمُربِالْمَعْرُوْفِ وَانْہَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاصْبِرْ عَلٰی مَآ اَصَابَکَ ط اِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ﴾ ( لقمان : 17) بیٹے ! نماز قائم کرنا، نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا اور جو بھی مصیبت تجھ پر آن پڑے صبر کرنا، کیونکہ یہ بڑے حوصلے کے کاموں میں سے ہے۔
بچوں کی بیمار ی کا شرعی علاج
اگر کوئی بچہ بیمار ہو،یا نظر بد کا شکار ہو،یا جن وشیاطین کی جانب سے تکلیف میں مبتلا ہو،یا کسی عام جسمانی بیماری میں مبتلا ہو تو والدین کو چاہئے کہ وہ جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل سورتوں اور دعاؤں کو خود پڑھ کر بچے یا بچی کے جسم پر دم کریں یا کسی کے ذریعے دم کروائیں،اﷲ تعالیٰ چاہے تو ضرور شفا حاصل ہوگی۔
1۔سورۃ الفاتحۃ پڑھیں۔ (بخاری ومسلم )
|