Maktaba Wahhabi

118 - 305
1۔دھیمے دھیمے گفتگو کریں، تیزی سے نہ کریں، حکیم لقمان نے اپنے لڑکے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا :﴿ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِکْ اِنَّ اَنْکَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ﴾(لقمان :19)اور اپنی آواز کو پست رکھ، بے شک بد ترین آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح گفتگو فرماتے کہ کوئی اگر آپ کے الفاظ گننا بھی چاہے تو وہ گن سکتا ( متفق علیہ ) 2۔گفتگو میں فصاحت وبلاغت دکھانے کے لئے پُر تکلّف الفاظ استعمال نہ کریں (ابوداؤد۔ ترمذی ) اس سے لوگ گھن محسوس کرتے ہیں۔3۔ لوگوں کی سمجھ کے معیار پر گفتگو کریں،( بخاری عن علی ؓ موقوفا ) علمی طبقے میں علمی اور عوام کے درمیان عوامی سطح پر بات کریں۔4۔گفتگو مناسب ہو نہ بلکل مختصر نہ اتنی طویل کہ لوگ بوریت کا شکار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ درمیانہ ہواکرتا تھا ( مسلم )5۔جس سے گفتگو کریں اس کی جانب پوری توجہ مبذول کریں۔ 6۔مجلس میں تمام کی جانب توجہ کریں۔ 7۔کسی کی بات ختم ہونے تک دھیان سے سنیں اور درمیان میں نہ بولیں۔8. مجلس میں جب کئی لوگ موجود ہوں تو کسی سے سر گوشی نہ کریں۔ بچوں کے لئے چند ضروری دعائیں کپڑا پہننے کی دُعا "اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ" سب تعریف اﷲ کیلئے ہے جس نے مجھ کو وہ چیز پہنائی جس سے میں اپنے ستر کو ڈھانکتا ہوں۔ اور اپنی زندگی میں اس سے زینت کرتا ہوں۔(ترمذی3560)
Flag Counter