Maktaba Wahhabi

111 - 305
کھانے پینے کے آداب 1۔کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں۔ 2۔پھر جب کھانا شرو ع کریں، تو :"بِسْـمِ اللّٰہِ " " اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں" پڑھیں (صحیح بخاری)3۔اگر کھانے کے شروع میں بِسْـمِ اللّٰہِ بھول جائیں اور کھانے کے دوران میں یاد آجائے تو یہ دعا پڑھیں: "بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ" "اﷲ کے نام سے اس(کھانے) کے شروع اور آخر میں"(ترمذی) 4۔کھانے میں عیب نہ نکالیں، اچھا لگے تو کھائیں ورنہ چھوڑدیں اور یہی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ ( متفق علیہ ) 5۔ٹیک لگا کر نہ کھائیں۔6۔کسی کے گھر میں میں کھانا کھائیں تو میزبان کو ان الفاظ میں دعا دیں :" اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ "۔(مسلم:5449 ) اے اﷲ ! جس نے مجھے کھلایا تو اسے کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔ اے اﷲ ! تو نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس میں برکت عطا کر اور انہیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔ 7۔معدہ بھر کر نہ کھائیں بلکہ ایک حصّہ کھانے کے لئے اور ایک پانی کے لئے اور ایک حصّہ خالی رکھیں(احمد) 8۔ سونے چاندی کے برتنوں میں نہ کھائیں۔ 9۔ اﷲ کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے اگر کھانے کا کوئی لقمہ نیچے گرجائے تو اس سے مٹی وغیرہ صاف کرکے کھالیں۔ 10۔کھانے سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھیں: کھانے کے بعد کی دُعا "اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِی ھٰذَ ا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّی وَلَا قُوَّۃٍ" (أبوداؤد، ترمذی، إبن ماجہ۔ دیکھئے صحیح ترمذی 3؍159 ) "سب تعریفیں
Flag Counter