Maktaba Wahhabi

238 - 305
گیا: فَأَیُّ الصَّدَقَۃِ أَفْضَلُ قَالَ: سَقْیُ الْمَائِ ( نسائی:3664 )ترجمہ : سب سے بہترین صدقہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا:پانی پلانا۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا :یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم! میری والدہ وفات پاگئیں،انکی جانب سے کونسا صدقہ افضل ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پانی پلانا پھر سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے ایک کنواں کھدوایا اور اسے وقف کردیا۔ ( نسائی:3664) 8۔یا ان کی جانب سے حج اور عمرہ کیا جائے : وعن إبن عبّاس رضی اللّٰہ عنہما أَنَّ إِمْرَأَۃً مِّنْ خَثْعَمَ قَالَتْ :یَارَسُوْلَ اللّٰہِ ! إِنَّ فَرِیْضَۃَ اللّٰہِ عَلٰی عِبَادِہِ فِی الْحَجِّ،أَدْرَکْتُ أَبِیْ شَیْخًا کَبِیْرًا لَا یَثْبُتُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ:نَعَمْ۔وَذٰلِکَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ"(بخاری :1513 مسلم : 3316) عبد اﷲبن عبّاس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے عرض کیا : اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! حج کے متعلق اﷲ تعالیٰ کا جو فرض اسکے بندوں پر ہے وہ توہے، لیکن میرے والد بے حد بوڑھے ہیں، سواری پر نہیں بیٹھ سکتے، کیا میں انکی جانب سے حج کرسکتی ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں ! اور یہ حجّۃ الوداع کا واقعہ ہے۔ والدین کے حق میں اولاد کی دعائیں اولاد اپنے والدین کے لئے ہمیشہ اﷲ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں، والدین سے متعلق کچھ قرآنی دعائیںمندرجہ ذیل ہیں : 1) ﴿رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا ﴾ ( بنی إسرائیل : 24) ترجمہ : میرے رب ! ان پر ایسے ہی رحم فرما جیسے کہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا۔ 2)﴿ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلَاۃِ وَمِنْ ذُرِّیَتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآئِ ٭
Flag Counter