Maktaba Wahhabi

160 - 357
نے فرمایا: تجھے معلوم نہیں کہ یہ دم ہے؟ پھر ارشاد فرمایا: ’’تم اس عوضانہ کو آپس میں تقسیم کرلو اور میرا حصّہ بھی رکھو ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس دیے۔‘‘ [1] نظرِ بد کا دم: 122۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو اس دعا کے ساتھ دم کیا کرتے اور فرماتے کہ تمھارے بابا (حضرت ابراہیم علیہ السلام ) اسی دعا کے ساتھ حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاقi کو دم کیا کرتے تھے: (( اُعِیْذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّ ھَآمَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ )) [2] ’’میں تمھیں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ ہر شیطان، زہریلے کیڑے اور نظرِ بد سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں۔‘‘
Flag Counter