Maktaba Wahhabi

70 - 357
بستر پر لیٹتے وقت: 21۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صبح و شام یہ کہو: (( اَللّٰھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیئٍ وَمَلِیْکَہٗ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِہٖ [وَ فِیْ رِوَایَۃٍ] وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْئً اَوْ اَجُرَّہٗ اِلٰی مُسْلِمٍ )) ’’اے اللہ! باطن و ظاہر کو جاننے والے، آسمان و زمین کے بنانے والے، ہر چیز کے رب اور مالک! میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں اپنے نفس کی برائی، شیطان کی بُرائی اور اُس کے شرک سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ [اور ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں] ’’اور اس سے کہ میں اپنے نفس پر یا کسی مسلمان سے کوئی برائی کروں۔‘‘ صبح و شام کے علاوہ بستر پر لیٹ کر بھی یہ دُعا کریں۔ [1]
Flag Counter