Maktaba Wahhabi

182 - 305
ٹی وی کی تباہ کاریاں سائنس اور ٹکنالوجی نے دور حاضر میں اپنی ترقی کی انتہا کو چھولیا ہے، اس ترقی سے جہاں انسانوں کے لئے لاکھوں سہولتیں پیدا ہوئی ہیں وہیں کروڑوں کی تعداد میں اس کے نقصانات اور مضرت رساں پہلو سامنے آرہے ہیں، انہی میں سے ایک ٹی وی اور انٹرنیٹ کی وباہے جس نے ساری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے ٗ دنیا میں شاید چند ہی ایسے گھر ہوں گے جو ٹیلی ویژن کی وبا سے محفوظ ہوں، حتّی کہ دیندار حضرات نے بھی اس کے سامنے یہ کہتے ہوئے سپر ڈال دی ہے کہT.V کی وبا سے بچنا اب نا ممکن ہوگیا ہے، اگر ہم نے T.V نہیں رکھی تو بچے قابو میں نہیں رہیں گے، جن کے گھروں میں ہے ان کے گھروں میں جانا شروع کردیں گے اور لڑکیوں کے دوسروں کے گھروں میں جانے آنے کے جو بھیانک نتائج ہیں اس سے کون بے خبر ہے ؟ ان کی بات ایک حد تک درست بھی ہے، لیکن اس شیطانی آلہ کو گھر میں رکھنے کے جو نقصانات ہیں اور اس سے شرم وحیا، عزّت وغیرت کا جو جنازہ نکلتا ہے افسوس کہ بہتوں کو اس کا نہایت ہی کم احساس ہے۔سینکڑوں چیانلوں نے اب ہر گھر کو سنیما گھر بنا دیا ہے، کئی لوگوں کا عالم یہ ہے کہ کھانے کے بغیر تو چند دن گذارہ کر لیں گے لیکن T.V کے بغیر نہیں، ان چینلوں کی مدد سے دنیا کے ہر ملک کی بے حیائی کو اپنے گھر میں بیٹھ کر صرف بٹن دبانے کی ایک ہلکی سی زحمت سے دیکھا جاسکتا ہے، ان چینلوں میں کچھ ایسے ہیں جو رات دن ننگی فلمیں دکھاتے ہیں، مسلم ممالک کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں فحاشی اور بد کاری میں مبتلا کرنے کے لئے یہود ونصاری نے ایسے چیانل کھول رکھے ہیں جو چوبیس
Flag Counter