Maktaba Wahhabi

183 - 305
گھنٹے فحش فلمیں پیش کرتے ہیں، عرب ممالک کے بگڑے ہوئے نوجوانوں میں اسرائیلی چینل بڑا مقبول ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے اپنے کمروں میں مقفل ہوکر بڑی بے باکی سے اس کا نظارہ کرتے ہیں، اس کے اثر سے مسلم معاشرے میں جو بے حیائی کا طوفان آرہا ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ ہماری نوجوان نسلوں کو بہا لے جائے گا، اخبارات میں جنسی جرائم کی جو خبریں آرہی ہیں وہ آنے والے طوفان کی خبر دے رہی ہیں کہ جس طرح یورپ اور امریکہ میں بہن اور بھائی، باپ اور بیٹی کے رشتوں کا کوئی تقدس باقی نہیں بالکل مسلم معاشرہ بھی اسی بے حیائی کی طرف نہایت تیزی سے رواں دواں ہے۔ کویت میں ابھی چند ما ہ پہلے ہونے والے واقعات، جن میں پانچ اور آٹھ سالہ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے انہیں قتل کرکے ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا، ان واقعات نے کویت کی پُر سکون زندگی میں ایک ہیجان بپا کردیا اور عوام میں غم اور غصّہ کی شدید لہر دوڑادی، لیکن بھلا ہو یہاں کی مستعد پولیس کا جنہوں نے چند دنوں میں ان انسانی حیوانوں کو گرفتار کرکے انہیں ان کے کیفرِ کردار تک پہنچادیا۔ چند سال پہلے ہندوستانی چینل Zee T.V نے کیرالا کے ایک باپ اور بیٹی کا انٹرویو پیش کیا جو شوہر اور بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہے تھے، اس خبیث باپ سے یہ سوال کیا جارہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سے لطف اندوز ………کیسی نشاط محسوس کر رہا ہے ؟ اور یہی سوال اس "بیٹی "سے کیا گیا، اس درندے"باپ " اور بے حیا "بیٹی "نے جو جواب دیا وہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہے اور شرم وحیا قاصر ہے کہ اسے نقل کیا جائے۔ یہ ہیں ہمارے T.V چینل جو اس بے حیائی کو اپنے
Flag Counter