گھر سے نکلنے کی دُعا
’’بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِاللّٰہِ‘‘(ابوداؤد: 5097)
ترجمہ : شروع اﷲ کے نام سے۔ میں نے اﷲ پر بھروسہ کیا۔ کوئی طاقت گناہ سے پھیرنے اور کوئی قوت نیکی کرنے کی، اﷲ کی توفیق کے بغیرنہیں ہے۔
گھر میں داخل ہونے کی دعا
"اَللّٰھُمَّ إنِّیْ أسْئَلُکَ خَیْرَالْمَوْلَج وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا " (ابوداؤد: 5098)
ترجمہ : یاالٰہی! میں تجھ سے گھر میں آنے کی بھلائی مانگتا ہوں۔اور گھر سے نکلنے کی بھلائی بھی۔ ہم اﷲ کے نام سے داخل ہوئے اور اﷲ کا نام لے کر (باہر) نکلے اور اپنے پروردگار اﷲ پر ہم نے بھروسہ کیا.
آئینہ دیکھنے کے وقت کی دُعا
جب آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھیں، تو یہ دعا پڑھیں:
"اَللّٰھُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِیْ فَأَحْسِنْ خُلُقِیْ" (أحمد :3823)
"یاالٰہی! تو نے میری صورت اچھی بنائی، تو میری سیرت بھی اچھی کر دے"
پہلا چاند دیکھنے کی دُعا
جب پہلی رات کا چاند دیکھیں، پہلے اﷲ اکبر کہیں، اور پھر یہ دعا پڑھیں:
"اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالإیْمَانِ وَالسَّلاَمَۃِ وَالإسْلاَمِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ "(ترمذی:3451)یاالٰہی! اس چاند کو ہم پر
|