Maktaba Wahhabi

113 - 305
سوتے وقت کی دُعا "اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا" (بخاری:6314 ) "اے اﷲ! میں تیرے نام سے سورہا ہوں اور تیرے ہی نام سے جاگوں گا۔ " سوکر جاگنے کے وقت کی دُعا ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَإلَیْہِ النُّشُوْرُ‘‘ (بخاری مع الفتح 11؍113مسلم4؍283 ) "تمام تعریفیں اس اﷲ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے". قضائے حاجت کے آداب بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت اور داخل ہونے کے بعد ان آداب کو ملحوظ رکھیں : 1۔ یہ دُعا پڑھیں : انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہونے کاارادہ کرتے، تو فرماتے: بیت الخلاء میں جاتے وقت کی دعا "اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ"( بخاری143: مسلم857:)"اے اللہ! میں ناپاک جِنّوں اور ناپاک جِنّیوں سے تیری حفاظت طلب کرتا ہوں". ابوداؤد میںزید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"بیت الخلاء جنوں اور شیطانوں کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں، اس لئے جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو کہے: "میں خبیث جنوں اور جنیوں سے اﷲ کی پناہ
Flag Counter