Maktaba Wahhabi

185 - 305
نیم برہنہ اور ان کے ساتھ بالکل اسی طرح کے نوجوان لڑکوں سے بوسہ بازی کرتے ہوئے نہ دکھائی دیتی ہوںاور چینلوں کی مدد سے اس چھوٹے سے پردۂ سیمیں پر پیش کی جانے والی فلمیں، بچوں اور بچیوں کے اسلامی اخلاق کے لئے زہرِ ہلاہل ہیں، کپڑوں سے عاری تھرکتے ہوئے جسم، عشقیہ غزلیں، تیز دُھنوں پر بجنے والی موسیقی، پھر عشق ومحبت کے حیا سوز مناظر کسی بھی مسلمان گھرانے سے اسلامی غیرت کو ختم کرنے کے لئے کافی ہیں،مشہور مقولہ ہے : "إِذَا کَثُرَ الْمَسَاسُ قَلَّ الْإِحْسَاسُ"باربار ان مناظر کو دیکھنے سے غیرت کا احساس کم یا ختم ہوجاتا ہے۔ غیرت غیرت ایک مسلمان کا سرمایہ ہے، ایک مرتبہ کسی شخص نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا :"یار سول اﷲ ! اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پائے تو وہ کیا کرے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "اس پر چار لوگوں کو گواہ رکھے،، جب یہ بات سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے سنی تو کہا :" یا رسول اﷲ ! کیا ایسی حالت میں وہ گواہ تلاش کرنے جائے گا ؟ لَوْ رَائَیْتُ رَجُلًا مَعْ امْرَأَتِیْ لَضَرَبْتُہُ بِالسَّیْفِ غَیْرُ مُصْفَحٍ عَنْہُ فَبَلَغَ ذٰلِکَ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ :" أَتَعْجَبُوْنَ مِنْ غَیْرَۃِ سَعَدٍ فَوَاللّٰہِ لَأَنَا اَغْیَرُ مِنْہُ وَاللّٰہُ أغیر مِنِّیْ، مِنْ أَجْلِ غَیْرَۃِ اللّٰہِ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ"( صحیح مسلم : حدیث نمبر1499 ) تر جمہ : اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پاؤں تو ایک ہی وار میں اس کا سر قلم کردوں، جب یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا :"کیا تمہیں سعد بن عبادہ کی غیرت پر تعجب ہے ؟ جب کہ اﷲ کی قسم
Flag Counter