سے سمجھا کراسے واپس کروائیں، اگر کوئی نئی چیز ان کے بستے سے نکل آئے تو سختی سے ان کا محاسبہ اور تحقیق کریں، تاکہ والدین کی سختی اور باز پُرسی کی وجہ سے بچوں کی کبھی چوری اور دھوکہ دہی پر جراء ت نہ ہو۔
والدین اگر بچوں میں اﷲ تعالیٰ کے مراقبے اور نگرانی کا احساس پیدا کریںکہ وہ تمہاری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے، تو بچے نہ صرف آئندہ زندگی میں ان برے کاموں سے دور رہیں گے بلکہ صداقت وشجاعت کی ایک مثال بن جائیں گے۔
ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی اولاد کی پرورش انہی درخشاں اصول پر کریں جن پر چلتے ہوئے ہمارے اسلاف نے ایک ایسی نسل کو دنیا کے سامنے پیش کیا،جس کے اثر سے دنیا کو زندگی کے ہر میدان میں ایسے مقدس افراد ملے جن سے زیادہ راست باز، متقی وپرہیزگار، عدل پرور، با اصول سیاستدان، نیک دل حکمران، رحم دل فاتح،شیر دل کمانڈر اور عابد وزاہد انسان،چشمِ فلک نے کبھی نہیں دیکھا تھا، انہیں دیکھ کر یہ احساس ہوتا کہ یہ انسان نہیں بلکہ ملأ أعلی کے مقدس فرشتے تھے جو زمین پر انسانی شکل وصورت میں اتر آئے ہیں،فاتحِ ہند وسندھ محمد بن قاسم ؒ نے جب راجا داہر کی فوج کو شکست دیکر سندھ کو فتح کرلیا تو اہلِ سندھ نے اس اسلامی فاتح کو دیوتا قرار دیااور اسکا مجسمہ تراش کر عبادت کرنے لگے۔ کاش مسلمان برّ صغیرہندمیں اپنے آٹھ سو سالہ دورِ اقتدار میں اسلامی تعلیمات پر ایسے ہی عمل کئے ہوتے،جیسا کہ سلطان محمد تغلقؒ نے اپنے دور میں کیا تھا، تو شاید آج ہندوستان ایک عظیم مسلم ملک ہوتا۔
بخیلی اور کنجوسی
اولاد میں بگاڑ کے اہم اسباب میں سے ایک باپ کی کنجوسی اور بخیلی ہے، باپ کھاتا
|