اس اﷲ کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا، اورمیری کسی بھی کوشش اور طاقت کے بغیر مجھے یہ کھانا عطا کیا۔"
11۔ پانی دائیں ہاتھ سے پئیں۔ 12۔ ایک ہی سانس میں اونٹ کی طرح نہ پئیں۔ 13۔بلکہ تین گھونٹ کرکے تین سانسوں میں پئیں۔14۔ پینے سے پہلے"بِسْـمِ اللّٰہِ " اور پینے کے بعد "اَلْحَمْدُ لِلّٰہ"کہیں۔15۔پانی میں پھونک نہ ماریں۔16۔ پانی بیٹھ کر پئیں۔
دودھ پینے کی دُعا
دودھ ا ﷲکی بڑی نعمت ہے۔ اسے پی کر یہ دُعا پڑھنی چاہئے:"اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ" ( أبوداؤد :3732)"اے اللہ! تو ہمیں اس میں برکت دے اور اس سے زیادہ عطا فرما"۔
سونے کے آداب
جب رات کو سونے کے وقت بستر پر آئیں تو ان آداب کو ملحوظ رکھیں :
1۔ وضو کرنا۔2۔ بستر پر لیٹنے سے پہلے بستر کو جھاڑنا۔ 3۔سورۃ الإخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو ایک ایک بار پڑھ کر جہاں تک ممکن ہوسکے جسم پر ہاتھ پھیرنا اور ایسا تین بار کرنا۔4۔ آیۃ الکرسی پڑھنا۔ ( سوتے وقت پڑھنے سے جان ومال کی حفاظت ہوتی ہے )۔5۔33 مرتبہ سبحان اﷲ 33 مرتبہ الحمد ﷲ اور 34مرتبہ اﷲ اکبر پڑھنا ( اس سے دن بھر کی تھکان دور ہوتی ہے )۔6۔ جب سونے لگیں تو دائیں کروٹ لیٹ کر دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر یہ دُعا پڑھیں:
|