Maktaba Wahhabi

181 - 357
﴿  يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا للّٰهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ﴾ [البقرۃ: ۱۷۲] ’’اے ایمان والو! ہمارے دیے ہوئے پاکیزہ رزق کو کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو، اگر تم صرف اسی اللہ ہی کی عبادت کرتے ہو۔‘‘ 146۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کو) فرمایا: ’’اے میرے بیٹے ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ پڑھ کر اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ [1] 147۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص کھانا شروع کرتے وقت ذکرِ الٰہی بھول جائے تو (یاد آنے پر) کہے: (( بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَ آخِرَہٗ )) [2]
Flag Counter