Maktaba Wahhabi

180 - 305
نوخیز نسل میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور فحاشی سے نسب کی حفاظت کا مقصد مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، اسی نسب کی حفاظت کے لئے اسلام نے زنا کاری کی، سنگساری جیسی سخت ترین سزا مقرر کی ہے، اور ہر اس ذریعے کا سدّ باب کردیا جو زنا کاری تک پہنچاتا ہے، جب کہ اکثر ٹی وی پروگرام فحش، جذبات بھڑکانے والے بے حیائی اور زنا کاری کی ترغیب دینے والے ہوتے ہیں اور ان وسائل کا ناجائز استعمال اس حد تک ہورہا ہے کہ چینلوں کی دنیا میں بیٹھ کر کوئی شخص شرم حیا اور عفّت وعصمت کی بات کرتا ہو تو دنیا اسے ایک دیوانے کی بڑ سمجھے گی، اس لئے والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے گھروں سے ٹی وی، ڈش، انٹر نیٹ کی لعنت کو دور کریں تاکہ ان کے ذریعے اپنی اولاد کو بگاڑ سے محفوظ رکھ سکیں اور والدین اپنے بچوں کے دل ودماغ میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ فرامین نقش کرادیں جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیقی اور آلاتِ طرب وغناء کی برائی میں بیان فرمایا ہے : وعن حارث بن أبی أسامۃ رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :" إِنَّ اللّٰہَ بَعَثَنِیْ رَحْمَۃً وَّہُدًی لِلْعَالَمِیْنَ وَأَمَرَنِیْ أَنْ أَمْحَقَ الْمَزَامِیْرَ وَالْمَعَازِفَ وَالْخُمُوْرَ وَالْأَوْثَانَ الَّتِیْ تُعْبَدُ فِی الْجَاہِلِیَۃِ"( أحمد22272:) تر جمہ : حارث بن ابی اسامۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ اﷲ تعالی نے مجھے سارے جہانوں کے لئے رحمت اور ہدایت بنا کر بھیجا ہے، اور مجھے گانے بجانے کے آلات،موسیقی کا سامان، شراب اور ان بتوں کو جو زمانہء جاہلیت میں پوجے جاتے تھے،ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال :" لَیَکُوْنَنَّ مِنْ أُمَّتِیْ أَقْوَامٌ یَسْتَحِلُّوْنَ الْحِرَ،
Flag Counter