Maktaba Wahhabi

217 - 305
5۔میری پیاری بیٹی!اس کا کھانا وقت سے پہلے ہی اہتمام سے تیار رکھنا، کیونکہ دیر تک برداشت کی جانے والی بھوک، بھڑکتے ہوئے شعلے کے مانند ہوجاتی ہے اور اس کے آرام کرنے اور نیند پوری کرنے کے اوقات میں سکون کا ماحول بنانا، کیونکہ نیند ادھوری رہ جائے تو طبیعت میں غصہ اور چڑچڑا پن پیدا ہوجاتا ہے۔ 6۔میری پیاری بیٹی!اسکے گھر اور مال کی نگرانی کا خاص خیال رکھنا۔ اسکی اجازت کے بغیر کوئی گھر میں نہ آئے اور اسکا مال لغویات، نمائش وفیشن میں برباد نہ کرنا۔ یاد رکھنا کہ مال کی بہتر نگہداشت حسنِ انتظام اور اہل وعیال کی بہتر حفاظت حسنِ تدبر سے ہوتی ہے۔ 7۔میری پیاری بیٹی!اس کی راز دار رہنا،اس کی نافرمانی نہ کرنا، کیونکہ اس جیسے با رعب شخص کی نافرمانی جلتی پر تیل کا کام کریگی اور تم اگر اس کا راز دوسروں سے چھپا کر نہ رکھ سکیں تو اس کا اعتماد تم پر سے ہٹ جائے گا اور پھر تم بھی اس کے دو رخے پن سے محفوظ نہیں رہ سکوگی۔ 8۔میری پیاری بیٹی! جب وہ کسی بات پر غمگین ہو تو اپنی کسی خوشی کا اظہار اس کے سامنے نہ کرنا، یعنی اس کے غم میں برابر کی شریک رہنا۔ شوہر کی کسی خوشی کے وقت غم کے اثرات چہرے پر نہ لانا اور نہ ہی شوہر سے اس کے کسی رویے کی شکایت کرنا۔ اس کی خوشی میں خوش رہنا، ورنہ تم اس کے دل کو مکدر کرنے والی شمار ہوگی۔ 9۔میری پیاری بیٹی!اگر تم اس کی نگاہوں میں قابل تکریم بننا چاہتی ہو تو اس کی عزت اور احترام کا خوب خیال رکھنا اور اس کی مرضی کے مطابق چلنا تو اس کو بھی ہمیشہ اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں اپنا بہترین رفیق پاؤگی۔
Flag Counter