" اَلْخَمْرُ جَمَّاعُ الْإِثْمِ، وَالنِّسَائُ حِبَالُ الشَّیْطَانِ، وَحُبُّ الدُّنْیَا رَأْسُ کُلِّ خَطِیْئَۃٍ " (ضعیف ترغیب وترہیب:1414 )ترجمہ : شراب تمام گناہوں کا مجموعہ ہے اور عورتیں شیطان کی رسّیاں ہیں(یعنی شیطان عمومًاانہی کے ذریعے اپنے شکار کو پھانستا ہے ) اور دنیا کی محبت تمام گناہوں کی جڑ ہے۔
عمومًا وہ بچے اس عادت بد کا شکار ہوتے ہیں جو سگریٹ نوش ہیں اور والدین کی نگرانی سے دور رہتے ہیں، پھر اشرار اور فجّار لوگوں کی صحبت انہیں دھیرے دھیرے ہر فساد و برائی کی طرف لے چلتی ہے، دو چار بار کے انکار کے بعد پھر وہ دوستوں کے اصرار پر دوچار گھونٹ پی ہی لیتے ہیں، پھر رفتہ رفتہ اس کے عادی بن کر والدین کے لئے سوہان روح ہوجاتے ہیں، والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بچوں کے سامنے اس برائی کی مذمت میں وارد شدہ قرآنی آیات اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سناتے رہیں، تاکہ بچپن سے ہی ان کے دل میں اس برائی کے خلاف نفرت پیدا ہو ذیل میں شراب کی مذمت میں وارد شدہ چند آیات واحادیث درج کی جارہی ہیں :
1۔ ﴿ یٰآ اَیُّہَاالَّذِیْنَ آمَنُوْا اِنَّمَاالْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ٭ اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطَانُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَکُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآئَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہ ِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ج فَہَلْ اَنْتُمْ مُنْتَہُوْنَ﴾ ( مائدہ : 90۔91) ترجمہ : اے ایمان والو ! شراب اور جُوا اور بتوں کے چڑھاوے اور پانسے گندے شیطانی کام ہیں، اس سے بچتے رہو، تاکہ تم فلاح پاؤ، شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کے ذریعے تمہارے آپس میں دشمنی ڈال دے اور تم
|