کو اﷲ کی یاد اور نماز سے روک دے، پھر کیا ان چیزوں سے تم باز رہو گے ؟
2۔عن عمر بن الخطاب رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : " مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَلَا یَجْلِسْ عَلٰی مَائِدَۃٍ یُدَارُ عَلَیْہَا الْخَمْرُ ( ترمذی:2801 ) ترجمہ : جو اﷲ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو ہرگز اس دستر خوان پر نہ بیٹھے جس میں شراب کے دور چلائے جارہے ہوں۔
3۔"کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ وَکُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ "( مسلم5337: )
ترجمہ : ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر طرح کی شراب حرام ہے۔
4۔"مَا أَسْکَرَ کَثِیْرُہُ فَقَلِیْلُہُ حَرَامٌ"( أبوداؤد: 3683 )
ترجمہ : جسکے زیادہ پینے سے نشہ آئے اسکا تھوڑا پینا بھی حرام ہے۔
اس میں انکی تردید ہے جو نشہ آنے تک پینے کو جائز سمجھتے ہیں.
5۔"لَا یَزْنِی الزَّانِیْ حِیْنَ یَزْنِیْ وَھُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِیْنَ یَشْرَبُہَا وَہُوَ مُؤْمِنٌ ''( بخاری:2475 )
ترجمہ :کوئی زانی زنا کاری کے وقت مومن نہیں ہوتا، اورنہ ہی شراب پینے والا اسے پیتے وقت مومن ہوتا ہے۔ ( اس سے اس حالت میں ایمان نکال لیا جاتا ہے )
6۔شراب کو دوائی کے طور پر بھی استعمال کرنے کو حرام قرار دیا گیا :'' إِنَّ اللّٰہَ لَمْ یَجْعَلْ شِفَاؤُکُمْ فِیْمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ'' ( بخاری :قول إبن مسعود۔کتاب الأشربۃ )
ترجمہ : اﷲ تعالیٰ نے اپنی حرام کردہ چیزوں میں تمہارے لئے شفا نہیں رکھا ہے۔
7۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے متعلق دس لوگوں پر لعنت بھیجی : 1۔ شراب کشید کرنے والے،2۔کرانے والے، 3۔پینے والے، 4۔اس کو پلانے والے،
|