چاہتی ہے، جب وقت مقررہ پر میں وہاں پہنچا تو وہ پہلے سے ہی موجود تھی، میں نے سلام کے فورا بعد بلانے کا مقصد دریافت کیا تو اس نے کہا کہ :" میں ایک بہت بڑی مشکل میں ہوں اور مجھے تمہاری مدد کی ضرورت ہے" اس نے بتایا کہ وہ درمیانے طبقے کے لوگ ہیں، وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے اور انٹر کی طالبہ ہے، کچھ دنوں پہلے اس کی دوستی ایک اعلیٰ گھرانے کی لڑکی سے ہوئی جو اس کے ساتھ ہی پڑھتی تھی، اس کے بہت سے مشاغل تھے جن میں سے ایک چیٹنگ کرنا بھی تھا، اس کے اپنے گھر میں کمپیوٹر تھا، لیکن وہ کالج کے قریب ہی واقع ایک کیفے میں جایا کرتی تھی، وہ مجھے صبح شام چیٹنگ کے فوائد بتایا کرتی، اس نے ایک دو دفعہ مجھے بھی کیفے ساتھ چلنے کو کہا، پہلے تو میں منع کرتی رہی، لیکن ایک دن اس کے بے حد اصرار پر اس کے ساتھ کیفے چلے ہی گئی۔ میں جب کیفے میں داخل ہوئی تو وہاں کا ماحول عجیب پُر اسرار سا لگا، ایک سیدھی سی گلی اور اس کے دائیں بائیں بہت سے کیبنز۔ ان کیبنز کے باقاعدہ دروازے بھی موجود تھے جو اندر سے بند کئے جاسکتے تھے،ہم نے بھی ایک کیبن کا دروازہ کھولا اور اس میں بیٹھ گئے، پھر اس نے ایک ویب سائٹ کھولی اور مجھے سائٹس کھولنے اور چیٹ کرنے کے طریقے بتانے لگی، اس وقت بہت سے لوگ مختلف ناموں سے آن لائن تھے،کچھ دیر تک وہ بھی پیغام بھیجتی اور پڑھتی رہی، تقریبا آدھے گھنٹے بعد اس نے مجھے آپریٹ کرنے کو کہا اور خود پانی پینے کے بہانے سے چلی گئی، میں نے کچھ دیر تک کمپیوٹر پر الٹے سیدھے ہاتھ مارے، جب دس منٹ ہوگئے اور واپس نہ آئی تو میں کچھ خوف زدہ سی ہوگئی، میں نے کمپیوٹر بند کرنا چاہا کہ اچانک مجھے ایک عجیب سی بُو محسوس ہوئی اور پھر مجھے
|