Maktaba Wahhabi

169 - 305
آئی کہ مرد کو اس صنف سے ہی گھن آنے لگی، یورپ اور امریکہ جہاں یہ وبا عام ہے مرد بجائے عورتوں کے مردوں، یا صراحتاً زنخوں سے شادیاں کرنے لگے اور عورتیں عورتوں سے، بعض امریکہ اور یورپ کے ممالک میں اس کیلئے خصوصی قانون بنائے گئے، جہاں انکو قانوناً میاں بیوی تسلیم کیا گیا، اس ذلیل ترین قانون سے انسانیت کی ذلّت اور رسوائی میں اب کونسی کسر باقی رہ گئی ہے ؟ عائلی نظام اس قدر درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے کہ نہ باپ بیٹی کے رشتہ کا تقدس باقی رہ گیا ہے، نہ بہن بھائی کے محترم رشتے کا، انسانیت کے حق میں اس سے بھی زیادہ شرمناک اور خبر کیا ہوسکتی ہے کہ امریکہ اور یورپ میں 70% سے زائد لڑکیاں خود اپنے ہی باپ، چچا،بھائی اور ان جیسے دیگر قریبی رشتہ داروں کی ہوس کا شکار ہوجاتی ہیں، اور ہم ہیں کہ ان ممالک کے نقشِ قدم کی پیروی میں ہی دنیا کی ساری کامیابیاں تلاش کررہے ہیں۔ جب کہ ہمارے آقا محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امّت کو یہود،نصاری، مجوس اور کفّار کی مشابہت سے منع فرمایا ہے، بلکہ مخالفت کا حکم دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' خَالِفُوا الْمُشْرِکِیْنَ، وَفِّرُوْا اللُّحٰی وَ أَحْفُوْ الشَّوَارِبَ" ترجمہ : مشرکین کی مخالفت کرو، مونچھ پست کرو اور داڑھی بڑھاؤ۔(بخاری:5892) ''جُزُّوْا الشَّوَارِبَ وَأَرْخُوا اللُّحٰی خَالِفُوا الْمَجُوْس''(مسلم: 626) ترجمہ : مونچھوں کو کاٹو، داڑھی بڑھاؤ اور مجوس کی مخالفت کرو۔ ''لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِغَیْرِنَا، لَا تَشَبَّہُوْا بِالْیَہُوْدِ وَلَابِالنَّصَارٰی ''( ترمذی:2695 ) ترجمہ :وہ شخص ہم مسلمانوں میں سے نہیں جو غیروں کی مشابہت اختیار کرتا ہے، تم یہود اور نصاری کی مشابہت سے بچو۔
Flag Counter