Maktaba Wahhabi

108 - 305
اُلُوہیت = توحید الوہیت کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کسی قسم کی عبادت یا عبادت کا کوئی حصّہ اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کسی دوسرے کیلئے مخصوص نہ کرے، خواہ وہ کوئی مقرب فرشتہ ہو یا نبی،یا کوئی اور نیک انسان ہو یا کوئی بھی دوسری مخلوق، اس لئے کہ عبادت خالق کا حق ہے اور تمام مخلوق اسکی عبادت گزار ہے،ارشادِ باری ہے : 1)﴿ اَلاَّ تَعْبُدُوْا اِلاَّاللّٰہَ اِنَّنِیْ لَکُمْ مِنْہُ نَذِیْرٌ وَّبَشِیْرٌ ﴾ ( ھود :2 ) ترجمہ : " کہ اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو،میں تم کو اﷲ کی طرف سے ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں"۔2)﴿ إِنِ الْحُکْمُ إِلَّا ِاللّٰه اَمَرَ اَلاَّ تَعْبُدُوْااِلَّا اِیَّاہُ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَیَعْلَمُوْنَ﴾(یوسف:40)ترجمہ : "ہر قسم کی بادشاہت اﷲ ہی کیلئے ہے، اس نے حکم دیا ہے کہ تم صرف اسی(اللہ) کی عبادت کرو، یہی مضبوط دین ہے، لیکن حقیقت ہے کہ اکثر لوگ نہیں سمجھتے " 3)﴿وَقَضٰی رَبُّکَ اَلاَّ تَعْبُدُوْا اِلاَّ اِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا﴾( الإسراء : 23) ترجمہ : " آپ کے رب کا حکم ہے کہ آپ صرف اسی کی عبادت کریں اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں"۔ مذکورہ آیاتِ مبارکہ سے واضح ہے کہ ہر قسم کی عبادت اﷲہی کے لئے خاص ہے اور کسی قسم کی عبادت میں انبیاء علیہم السلام یافرشتوں یا نیک لوگوں کو شامل کرنا جائز نہیں ہے.اور اﷲ تعالی نے ان لوگوں کی تردید کرتے ہوئے جو کہ اﷲ کے حق الوہیت اور ربوبیت میں غیر اﷲ کو شریک کرتے ہیں۔ فرمایا ہے : ﴿ اِتَّخَذُوْا اَحْبَارَھُمْ وَرُھْبَانَھُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ ﴾( التوبۃ : 31) ترجمہ :" انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اﷲ کے سوا اپنا رب بنالیا "۔حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس آیت مبارکہ کی تفسیر خود
Flag Counter