Maktaba Wahhabi

101 - 305
وسرکشی کی راہ پر نہ ڈال دے۔ اﷲ تعالیٰ اسکے والدین کو اس کے عوض میں ایک ایسا لڑکا عطا فرمائے گا جو صلاح ونیکی اور گناہوں سے پاکی میں اس سے کہیں بہتر اور والدین کا مطیع وفرمانبردار ہوگا۔اسطرح میں نے اسکے والدین پرظلم نہیں احسان کیا. 3) اور وہ دیوار جسے میں نے سیدھی کردی تھی شہر کے دو یتیم بچوں کی تھی، یتیموں کو دیا جاتا ہے لیکن لیا نہیں جاتا۔ اس گھرکے نیچے ان کا خزانہ مدفون تھا اور ان کا باپ نیک آدمی تھا، اس لئے آپ کے رب نے ان پر فضل وکرم کرتے ہوئے چاہا کہ دیوار کھڑی رہے تاکہ دونوں بڑے ہوکر اسے نکالیں اور مستفید ہوں۔ یہ کچھ میں نے کیا ہے اﷲ تعالیٰ کے حکم سے کیا ہے اس میں میری اپنی رائے اور مرضی کا کوئی دخل نہیں۔ یہ ان باتوں کی تاویل ہے جن باتوں کو آپ برداشت نہیں کرسکے۔ ان آیات کی تفسیر کرتے ہوئے عالم اسلام کے مشہور عالمِ دین اور مفسر ڈاکٹر محمد لقمان صاحب سلفی حفظہ اﷲ فرماتے ہیں : 1۔اس سے مستفاد ہوتا ہے کہ باپ کی نیکی اولاد کی جانی ومالی حفاظت کا سبب بنتی ہے، بعض کہتے ہیں کہ ان دونوں یتیموں کے باپ نے ہی وہ مال دفن کیا تھا۔ بعض کا خیال یہ ہے کہ ان کے ساتویں یا دسویں پردادا نے مال دفن کیا تھا اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اﷲ اپنے نیک بندوں کی اولاد کی کئی پشتوں تک حفاظت فرماتا ہے ترمذی اور ابن مردویہ نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :" اﷲ تعالیٰ صالح آدمی کی اولاد، اس کی اولاد کی اولاد، اس کے خاندان والوں اور اس کے ارد گرد کے خاندانوں کی حفاظت فرماتا ہے، وہ ان کے درمیان جب تک ہوتا ہے سبھی اس کی وجہ سے اﷲ کے حفظ وامان میں ہوتے ہیں"۔
Flag Counter