Maktaba Wahhabi

انکارِحدیث کا نیا روپ جلد 1

مؤلف: غازی عزیر

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2009

پیدا ہوتے ہیں، پھر خبر واحد کے مفید بالعلم ہونے کی بحث اٹھائی ہے، اور ضروری مسائل کو مفتح کیا ہے، اس مسئلہ میں تقلید جامد اور گروہی و مسلکی عصبیت کے اثرات بھی مصنف سے مخفی نہیں، علمی مسائل کی آڑ میں بارہا ایسا ہوتا ہے کہ تعصب کو تسکین دی جاتی ہے! مصنف محترم نے ساتویں باب میں وضع حدیث کے فتنہ پر روشنی ڈالی ہے، واضح ہو کہ اس فتنہ کی نشاندہی و نقاب کشائی خود محدثین کرام نے کی ہے، لیکن معترضین اسے اس طرح پیش کرتے ہیں کہ گویا یہ ان کی دریافت ہے، مجھے بعض ایسے حضرات سے سابقہ رہا ہے جو اس قسم کے وہم میں گرفتار تھے، انہیں یہ سوچنے کی توفیق نہ ہو سکی کہ وضع حدیث کی نشاندہی سے محدثین کرام کی امانت و تقویٰ اور بصیرت و حمیت کا اندازہ ہوتا ہے، عربی کا مقولہ ’’حبك الشيء يُعمي و يُصم‘‘ ایسے ہی لوگوں پر صادق آتا ہے! زیر نظر باب میں مصنف نے ان طبقات و طوائف پر روشنی ڈالی ہے جو وضع حدیث میں ملوث تھے، اسی طرح ہر ایک کے یہاں اس کے محرکات و مقاصد کو بھی واضح کیا ہے، اور فکر میں زیغ و ضلال کے سرچشمہ کی جانب بھی اشارہ کیا ہے، واضعین حدیث میں ایک گروہ متعصبین کا بتایا ہے، اور تعصب کی نوعیت کے لحاظ سے اسے کئی قسموں میں منقسم کیا ہے، یہ موضوع توجہ کا ہے، فن سے ناواقف حضرات اس مقام پر اکثر دھوکہ کھاتے ہیں، اور لاعلمی کے نتیجہ میں محدثین کرام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں! ہم اشارہ کر چکے ہیں کہ آٹھواں، نواں اور دسواں باب اصلاحی صاحب کے افکار و خیالات پر نقد و تمحیص سے متعلق ہے، ان میں جو مفید مباحث آئے ہیں انہیں قارئین کرام کتاب میں پڑھ کر رائے قائم کریں گے، لیکن بعض عناوین کی جانب اشارہ میں اپنا فرض سمجھتا ہوں: آٹھویں باب میں حدیث کے غث و سمین میں امتیاز کے لئے اصلاحی صاحب کی پیش کردہ چھ کسوٹیوں پر اظہار خیال کیا گیا ہے، اس میں کشف و الہام، انوار القلوب اور ذوق سے احادیث نبوی کے ثبوت اور ’’عقل کلی‘‘ وغیرہ نقاط زیر بحث آئے ہیں، اسی طرح مصنف نے یہ سوال بھی قائم کیا ہے کہ: ’’کیا صحت حدیث پرکھنے کے لئے ’’قرآن کریم‘‘ کوئی معیار ہے؟‘‘ نویں باب میں فاضل مصنف نے تدبر حدیث سے متعلق اصلاحی صاحب کے پانچ بنیادی اصولوں کا جائزہ لیا ہے، اس باب میں تدبر حدیث کا موضوع زیر بحث آیا ہے، اس لئے بہت سے نفیس مباحث پر گفتگو ہوئی ہے، اسی سے متعلق عقل و فہم کا موضوع بھی ہے، جس کے دائرہ کو ’’درایت‘‘ کے نام پر کہیں اور پہنچا دیا جاتا ہے، یہ بات کہہ کر کہ ’’دین اور عقل و فطرت میں منافات نہیں ہے‘‘ جو نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے اس سے کبھی کبھی اسلام کی بنیاد ہی ضرب لگ جاتی ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے کہ انہوں نے عقل و نقل میں تعارض کے موضوع پر ایک بے حد جامع و مفصل کتاب پیش کر دی، اگر ہمارے معترضین عربی جانتے تو اس سے بہت کچھ استفادہ کر سکتے تھے۔
x
صفحہعنوان
11حرفے چند
17تقریظ
35احوال واقعی
55باب اول
55حدیث کا تعارفی خاکہ
55وحی اور اقسام وحی
571۔ وحی متلو
582۔ وحی غیر متلو
58وحی متلو و غیر متلو میں فرق
59وحی کے کچھ حصہ کو ’’الفاظ‘‘ میں اور کچھ کو ’’معانی‘‘ میں نازل کئے جانے کی مصلحت
60رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم شریعت
64اللہ تعالیٰ نے تاکیداً مکمل اطاعت رسول کا حکم فرمایا ہے
77حدیث نبوی کا منکر کافر ہے
78قرآن میں مذکور لفظ ’’ الْحِكْمَةَ ‘‘ کے معنی ’’سنت‘‘ ہیں
86سنت نبوی بھی وحی پر مبنی ہے
100سنت نبوی بھی قرآن کی طرح محفوظ ہے
111اصول شریعت میں حدیث و سنت کی ثانوی حیثیت ناقابل قبول ہے
124عدم اتباع سنت انکار رسالت کے مترادف ہے
127سنت کی ضرورت و اہمیت جناب اصلاحی صاحب کی نظر میں
129جناب اصلاحی صاحب کی نظر میں قرآن و سنت کا تعلق اور ان کا باہمی نظام عقل و فطرت کے عین مطابق ہے
130علم حدیث کی چند بنیادی اصطلاحات
130حدیث
130’’حدیث‘‘ کا لغوی مفہوم:
131’’حدیث‘‘ کی اصطلاحی تعریف:
134سنت
134سنت کا لغوی مفہوم:
135سنت کا اصطلاحی مفہوم:
141حدیث و سنت میں فرق:
150اثر
150اثر کا لغوی مفہوم:
150اثر کا اصطلاحی مفہوم:
152خبر
152’’خبر‘‘ کا لغوی مفہوم:
152’’خبر‘‘ کا اصطلاحی مفہوم:
154’’خبر‘‘ کی اقسام:
154اخبار آحاد
154لغوی تعریف:
154اصطلاحی تعریف:
155اخبار آحاد کی قسمیں:                 
156اخبار آحاد کا حکم:
157خبر متواتر
157لغوی تعریف
157اصطلاحی تعریف:
160خبر متواتر کی شرائط
168تواتر کی اقسام
170خبر متواتر کا حکم:
171متواتر احادیث کے کمیاب یا نایاب ہونے کی حقیقت
176حدیث و سنت میں فرق، اصلاحی صاحب کی نظر میں
176’’حدیث‘‘ کسے کہتے ہیں؟
178احادیث کے ’’ظنی‘‘ ہونے کی حقیقت:
180خبر تواتر:
182خبر واحد:
183خبر واحد کے بیان میں بعض اغلاط و اوہام کی وضاحت
187سنت کا دائرہ
190کیا سنت کی بنیاد احادیث پر نہیں بلکہ امت کے عملی تواتر پر ہے؟
194منکرین سنت سے جناب اصلاحی صاحب کے سوال کا جائزہ:
198کیا ایک ہی معاملہ میں سنت نبوی مختلف بھی ہو سکتی ہے؟
214استدراکات
219باب دوم
219قرآن و سنت کا باہمی تعلق
220قرآن و سنت میں سے کسی ایک چیز پر اکتفا کرنا گمراہی کا باعث ہے
223فہم قرآن کے لئے صرف زبان پر قدرت کافی نہیں ہے
224فہم قرآن سنت کا محتاج ہے
226حدیث کیوں کر شارح قرآن ہے
227کتاب اللہ پر سنت کے قاضی ہونے کا مطلب
228امام یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ محدثین کی نظر میں
234قرآن کی روشنی میں باعتبار مضمون، احادیث کی قسمیں
2361۔ قرآنی آیات کی موافق یا مترادف احادیث
2392۔ قرآنی آیات کی شارح احادیث
2443۔ قرآن سے زائد احکام و مضامین والی احادیث
2504- مخالف قرآن احادیث
2531- حضرت ابراہیم علیہ السلام کے کذبات ثلاثہ کی حقیقت
2692- تعذيب الميت ببكاء أهله
275نسخ قرآن کا مسئلہ
275نسخ کی لغوی تعریف
276نسخ کی اصلاحی تعریف
278نسخ کی حکمت
279نسخ کی اقسام
279پہلی قسم
280دوسری قسم
282تیسری قسم
284نسخ قرآن پر تمام اہل شرائع کا اتفاق
284نسخ قرآن کا انکار ایک جدید فتنہ ہے
285ناسخ و منسوخ کے علم کی ضرورت و اہمیت
285بلا دلیل کسی آیت یا حدیث کو منسوخ یا مؤول کہنا درست نہیں ہے
286کیا حدیث و سنت قرآن کی ناسخ ہو سکتی ہیں؟
286(الف) امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ کی رائے:
291(ب) متکلمین، اشاعرہ و معتزلہ اور بعض فقہاء کی رائے:
292(ج) امام ابن حزم رحمہ اللہ اور عام مفسرین کی رائے:
294منکرین نسخ کے بعض دلائل اور ان کا جائزہ
297قرآن میں منسوخ آیات کی تعداد
297بعض آیات قرآن جن کا نسخ امت کے نزدیک سنت سے ثابت ہے
2971- پہلی مثال
302حدیث ’’ لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ ‘‘ کی تحقیق
3152- دوسری مثال
3163- تیسری مثال
317تقیید مطلق اور تخصیص عموم القرآن کا مسئلہ
317تخصیص ائمہ اربعہ کے نزدیک جائز ہے
319برائے تخصیص عموم چند مفید باتیں
321بصورت ’’زیادت علی الکتاب‘‘، خبر واحد کو رد کرنے کے بطلان پر محققین کے دلائل
321علمائے حنفیہ کے نزدیک تخصیص معتبر ہونے کی چند مثالیں
322اخبار آحاد سے ’’زیادت علی الکتاب‘‘ کے متعلق امام شافعی اور امام محمد رحمہما اللہ کے مابین ہونے والا مناظرہ
323تخصیص عموم قرآن پر جمہور کی حجت
324تخصیص عموم قرآن کی چند مثالیں
328قرآن و سنت کا باہمی تعلق، اصلاحی صاحب کی نظر میں
334امام مکحول الدمشقی رحمہ اللہ (م 135ھ)
335امام اوزاعی رحمہ اللہ (م 157ھ)
339مسئلہ نسخ قرآن کے متعلق فراہی مکتب فکر کے نظریات کا جائزہ
345تخصیص عموم قرآن کے متعلق اصلاحی صاحب کے نظریات کا جائزہ
364استدراکات
Flag Counter