Maktaba Wahhabi

58 - 84
وسوسے ہیں۔ ﴿حدیث کو حفظ کرنے اور اس کے ادب کرنیکا ثواب﴾ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میری امت کو ایک حدیث بھی پہنچا دے جس سے سنت قائم ہویا بدعت ٹوٹے اس کے لئے جنت ہے۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دو حدیثیں سیکھ لے جن سے وہ خود نفع اٹھائے یا دوسرے کسی کو سکھائے اور وہ نفع اٹھائے تو یہ اس کے لئے ساٹھ سال کی عباد ت سے بھی بہتر ہے۔ ابو جعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم کو طلب کرنے میں جلدی کرو۔ ایک سچے شخص کی حدیث ساری دنیا سے اور اس میں جو کچھ سونا چاندی ہے سب سے بہتر ہے۔ ﴿علم حدیث کو طلب کرنا ساری عبادتوں سے افضل عبادت ہے﴾ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نہیں جانتا کہ روئے زمین پرکوئی عمل علم حدیث کی طلب سے افضل ہو اس کے لئے جو اللہ تعالیٰ کی رضا مندی چاہتا ہو۔ آپ کافرمان ہے کہ میرے نزدیک حدیث سے بڑھ کر بوجھل اور اس سے افضل چیز کوئی اور نہیں۔ افضل تو اس کے لئے ہے جس کا ارادہ آخرت کا ہے اگر یہ ارادہ نہ ہوتوبڑا خوف ہے۔ فرماتے ہیں جو شخص اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا چاہتا ہومیرے علم میں تو اس کے لئے حدیث سے افضل اور کوئی چیز نہیں۔ دیکھو تو تمام مسلمانوں کو اپنے کھانے پینے تک میں اس کی ضرورت رہاکرتی ہے۔ امام وکیع بن جراح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کوئی عبادت اللہ تعالیٰ کے نزدیک حدیث کے
Flag Counter