Maktaba Wahhabi

16 - 84
مختصر حالات امام ابوبکر الخطیب البغدادی رحمہ اللہ نام : احمد بن علی کنیت: ابوبکر لقب: خطیب وطن: بغداد پیدائش: 392ہجری وفات: 463ہجری امام ذھبی رحمہ اللہ تذکرۃ الحفاظ (جلد3صفحہ 312) میں فرماتے ہیں: خطیب بغدادی رحمہ اللہ بڑے حافظ، امام اور شام و عراق کے محدّث تھے۔ آپ کے والد بھی بہت بڑے محدّث اور زنجان کے خطیب تھے۔ کنیت ابوبکر اور نام احمد بن علی بن ثابت ہے۔ 24جمادی الاخری 392؁ھ بروز جمعرات بغداد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سے آپ گیارہ سال کی عمر میں فارغ ہوگئے۔ پھر طلبِ علم حدیث میں لمبے لمبے سفر کئے۔ اور اس فن میں ایک ممتاز حیثیت حاصل کر لی۔ ان کے شاگرد ابن ماکولا کہتے ہیں: خطیب رحمہ اللہ حدیث نبوی کی معرفت، حفظ، ضبط، اتقان اور حدیثوں کی علتوں اور سندوں کے جاننے اور صحیح و غریب مضرو منکر اور ساقط کے معلوم کرنے میں ان خاص
Flag Counter