Maktaba Wahhabi

147 - 360
’’خِدْمَت رَسُوْل اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم عَشَرَ سِنِيْنَ مَا دريت شَيْئًا قَط وَافقه ، وَلَا شَيْئًا قَط خَالفه ، رَضِي مِنَ اللّٰه بِمَا كَانَ ، وَإِنْ كَانَ بَعْض أَزْوَاجه لِيَقُوْل : لَوْ فَعَلْت كَذَا وَكَذَا يَقُوْل : دَعوه ; فَإِنَّهٗ لَا يَكُوْن إِلَّا مَا أَرَادَ اللّٰه عَزَّ وَجَل‘‘ [1] خلاصہ یہ کہ اوپر بیان کئے گئے صحابہ کرام کے ان چند واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی زندگیاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہر اعتبار پیروی اور اطاعت کا نمونہ اور عملی تصویر تھیں۔ [2] زندگی کے ہر گوشہ میں آپ کی پیروی کرنا ان کی زندگی کا متاع عزیز تھا۔ صحابہ کرام کے بعد اسلاف امت نے بھی ان کی اس سنت کو نسلاً بعد نسل جاری رکھا، چنانچہ ان کی زندگیوں میں بھی اس قسم کے متعدد واقعات ملتے ہیں لیکن اختصار کے پیش نظر ہم یہاں صرف ایک واقعہ ہی نقل کرتے ہیں: ’’امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں: میں نے کوئی حدیث ایسی نہیں لکھی جس پر میں نے عمل نہ کیا ہو، حتی کہ جب میں نے یہ پڑھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا تھا اور حجام کو ایک دینار عطا فرمایا تھا تو میں نے بھی فصد لگوائی اور
Flag Counter