Maktaba Wahhabi

257 - 306
قوانین الہٰیہ کی پاسداری کریں اور اللہ کی مقرر کردہ حدود کو پامال کرنے کی کوشش نہ کریں۔بہر حال رجعی طلاق کی صورت میں عورت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھے گی: ٭عورت خاوند کے گھر میں رہے حتی کہ اس کی عدت ختم ہو جائے۔ ٭وہ خاوند سے پردہ نہیں کرے گی۔ ٭زیب و زینت اختیار کرے گی۔ ٭خاوند کے لیے حسن و جمال کا اظہار کرے گی۔ ٭خوشبو اور سرمہ وغیرہ استعمال کرے گی۔ ٭اس کے ساتھ باتیں کرے گی۔ ٭اس کے ساتھ بیٹھے گی۔ ٭مندرجہ ذیل امور سے اجتناب کرے گی۔ ٭خاوند سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کرے گی مگر یہ کہ وہ رجوع کرے۔ ٭وہ ایک دوسرے سے جسمانی فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ خاوند زبان کے ذریعے بھی رجوع کر سکتا ہے، مثلاً وہ کہہ دے کہ ’’ میں نے اپنی بیوی سے رجوع کرلیا‘‘یا فعل کے ذریعے بھی رجوع کر سکتا ہے کہ وہ رجوع کی غرض سے اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کر لے۔ حاملہ کی عدت سوال۔ حاملہ مطلقہ کی عدت وضع حمل ہے یا تین مہینے ؟ جواب۔ اس کی عدت وضع حمل ہوگی چاہے ایک گھڑی بعد میں کیوں نہ ہو جائے۔ اس کی دلیل : (أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ)[1] ’’یہ کہ وہ وضع حمل کردیں۔‘‘ (ابو الوفاء ثناء اللہ امرتسری) سوگ کے لیے سیاہ کپڑے پہننا سوال۔ کیا کسی کےفوت ہو جانے پر سوگ منانے کی غرض سے سیاہ کپڑے پہنے جا سکتے
Flag Counter