Maktaba Wahhabi

17 - 306
عرض مترجم الحمدللّٰه رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلی اله واصحابه اجمعين اما بعد........ یقیناً شریعت کی نظر میں نکاح کی گرہ انتہائی اہم ہے اور اس کی اہمیت واضح ہے کیونکہ اسی کی بنا پر مسلمان گھرانہ تشکیل پاتا ہے اور نسل انسانی کی بقاء کا سلسلہ قائم ودائم رہتا ہے۔اسلامی خاندان میں صالح مرد اور باحیاء عورتیں جنم لیتی ہیں جو اسلامی معاشرہ کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اسلام کا مضبوط خاندانی نظام جو کہ مسلمان ملکوں میں اسلامی اقدار کی بناء پر موجود ہے بے شمار سماجی اور معاشرتی برائیوں سے بچاؤ کا ذریعہ اور بہت سی پریشانیوں کا حل ہے۔(نوائے وقت،15مئی 2011) شرعی تعلیمات پر غور کرنے ولا بڑی آسانی کے ساتھ اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ دین اسلام نے بے شمار ایسے احکام کی وضاحت فرمائی ہے جن کا تعلق خاندان سے ہے تاکہ ان پر عمل پیرا ہوکر ایک مضبوط خاندانی نظام استوار کیا جاسکے اور ایسے امور سے اجتناب کیا جاسکے جو خاندان کی جڑوں کو کھوکھلا اور کمزور کرنے کا باعث ہیں۔ اس وقت دنیا تہذیبوں کے تصادم سے دو چار ہونے کا منظر دیکھ رہی ہے اور اسی تناظر میں یورپی منصوبہ ساز اسلامی خاندان کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں اور دن رات اپنے شیطانی منصوبوں کو پروان چڑھانے کی سازشیں کررہے ہیں۔وہ اسلامی ممالک میں ایسا مادر پدر آزاد معاشرہ دیکھنا چاہتے ہیں جس کا ایک ایک فرد فحاشی،عریانی اور بےحیائی کی غلاظت میں لتھڑا ہوا ہو اور اسلامی خاندان کے سنہری اصولوں
Flag Counter