Maktaba Wahhabi

258 - 306
ہیں، خصوصاً صاحب فوت ہونے والا خاوند ہو؟ جواب۔سوگ کے وقت سیاہ کپڑے پہننے کی کوئی دلیل شریعت میں نہیں ہے۔یہ سوچ باطل ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے مصیبت کے وقت انسان کو شرعی رہنمائی کے پیش نظر وہی کرنا چاہیے جس کی اجازت ہےیا وضاحت ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ پڑھے(إنَّا للّٰهِ وإنَّا إلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ أجُرْنِي فِي مُصِيْبَتي، وأخْلِفْ لِي خَيْراً مِنْهَا)اگر وہ ایمان اور حصول ثواب کے لیے ایسا کہے گی تو اللہ اسے اجرو ثواب بھی عطا فرمائیں گے اور اسے نعم البدل بھی عطا فرمائیں گے۔مصیبت کے وقت سیاہ یا اس سے ملتا جلتا خاص لباس پہننا شریعت کی نظر میں باطل ہے، اس کی کوئی دلیل نہیں، یہ بے اصل اور مذموم فعل ہے۔(ابن عثیمین)
Flag Counter