Maktaba Wahhabi

211 - 306
شادی کی سالگرہ پر تحفہ سوال۔ کیا خاوند اپنی بیوی کو ہر سال اپنی شادی کی تاریخ میں کوئی تحفہ دے سکتا ہے تاکہ ان کی آپس میں محبت گہری ہو۔یاد رہے کہ وہ دونوں شادی کی سالگرہ کا کوئی پروگرام مرتب نہیں کرتے، فقط خاوند ہر سال بیوی کو اس مناسبت سے تحفہ دینا چاہتا ہے۔ جواب۔میرے خیال میں یہ دروازہ بند ہی رہنا چاہیے کیونکہ یہ پہلے سال تو ہدایہ اور تحفہ ہو گا اور آئندہ سالوں میں سالگرہ کے پروگرام میں تبدیل ہو جائے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ سال کے مقرر تاریخ پر تحفہ عید تصور ہو گا کیونکہ عید کا مطلب بار بار لوٹنا اور آنا کے ہیں۔ میاں بیوی کی محبت کی تجدید سال کے بعد نہیں بلکہ ہر وقت مطلوب ہے۔ جب بھی عورت اپنے خاوند کو دیکھے تو خوش ہو اور جب بھی خاوند اپنی بیوی کو دیکھے تو خوش ہو جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ان کا یہی عمل تجدید محبت کا سبب ہوگا اور ان کی الفت بڑھنے کا ذریعہ ہو گا۔(واللہ تعالیٰ اعلم) (ابن عثیمین)
Flag Counter