Maktaba Wahhabi

240 - 306
ابھی ادا کرنا ہو، بشرطیکہ مہر مقرر ہو چکا ہو اور اس کا اعلان کردیا گیا ہو۔(واللہ اعلم)(صالح بن فوزان) کیا مطلقہ اپنے ملک واپس چلی جائے؟ سوال۔ میں امریکہ میں ملازمت کرتی ہوں۔ چند دن پہلے میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے۔ میرا خاوند کہتا ہے کہ اگر تونے اپنے ماں باپ کے پاس اپنے ملک واپس جانا ہے تو بچہ جو کہ چند سال کا ہے چھوڑ کر جانا ہوگا۔ میرے شوہر اور بچے کے پاس امریکی نیشنیلٹی ہےجبکہ میرے پاس نہیں ہے۔ میری مشکل یہ ہے کہ اگر میں واپس اپنے ماں باپ کے پاس جاتی ہوں تو بیٹے سے محروم ہوتی ہوں اور اگر اسی گھر میں رہتی ہوں تو کیا غیر محرم کے ساتھ رہنے کا گناہ مجھ پر نہ ہوگا؟ میرے گھر میں سے بھی کوئی افراد امریکہ آنے کی سکت نہیں رکھتا۔ جواب۔ایسی صورتحال میں آپ امریکہ میں ہی کہیں مقیم رہ سکتی ہیں بشرطیکہ کسی فتنہ کا ڈر نہ ہو، کیونکہ فی الحال وہ آپ کی رہائش گاہ ہے اور آپ اسی جگہ رہ رہی ہیں، اور شاید کہ اللہ کوئی ایسا مرد مہیا کردے جو آپ سے شادی کرلے۔ آپ کوشش میں رہیں، اللہ مدد کرنے والا ہے۔ (واللہ اعلم)(محمد بن صالح العثیمین) ہم بستری سے قبل طلاق کا حکم سوال۔ایک نوجوان نے اپنی بیوی کو ہم بستری سے قبل ایک طلاق دے دی، پھر اسے اپنے فعل پر افسوس ہوا۔ کیا یہ عورت اس کے لیے رجوع کے ذریعے جائز ہے یا نہیں؟ جواب۔ اگر صورتحال یہی ہے جو سوال میں ذکر کی گئی ہے تو اس طلاق کے ذریعے وہ عورت اس پر مطلق حرام نہیں ہوئی، مگر اس کے لیے رجوع بھی جائز نہیں ہے۔ اسے عورت کی رضا مندی کے بعد نئے سرے سے نکاح کرنا ہوگا، کیونکہ ہم بستری سے قبل طلاق دینے سے عورت اپنے نفس کی وارث بن جاتی ہے اور اس پر کوئی عدت نہیں ہے۔ اس صورتحال میں اس کے خاوند کو رجوع کا حق حاصل نہیں ہے، اسے نئے سرے سے نکاح کرنا ہوگا۔(واللہ اعلم)(محمد بن ابراہیم آل شیخ)
Flag Counter